آدھی رات کو دوستوں کے ساتھ شہناز گل کر رہی تھیں برتھ ڈے سلیبریٹ، سدھارتھ شکلا نے اداکارہ کو پھینک دیا پول میں اور پھر ہوا یہ۔۔
اس ویڈیو میں سدھارتھ شکلا ، شہناز کو پہلے تو برتھ ڈے بمپس دیتے نظر آئے اور پھر انہیں سوئمنگ پول میں پھینک دیتے ہیں۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 27, 2021 03:39 PM IST

اس ویڈیو میں سدھارتھ شکلا ، شہناز کو پہلے تو برتھ ڈے بمپس دیتے نظر آئے اور پھر انہیں سوئمنگ پول میں پھینک دیتے ہیں۔
پنجاب کی کٹرینہ کیف یعنی بگ باس کی سابق کنٹیسٹنٹ شہناز گل (Shehnaaz Gill) آج اپنا یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ شہناز گل 27 سال (Shehnaaz Gill Birthday) کی ہو چکی ہیں۔ شہناز کے برتھ ڈے کے موقع پر بگ باس 13 کے ونر سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) اور ان کی ماں ریتا شکلا (Rita Shukla) بھی ان کے ساتھ موجود رہے۔ شہناز کے اور سدھارتھ شکلا کے دوستوں نے مل کر آدھی رات کو بیحد خاص انداز میں شہناز کا یوم پیدائش منایا۔ اپنے یوم پیدائش سلیبریشن کی کچھ ویڈیو شہناز گل نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جس میں وہ سدھارتھ اور اپنے دوستوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔
اس ویڈیو میں سدھارتھ شکلا ، شہناز کو پہلے تو برتھ ڈے بمپس دیتے نظر آئے اور پھر انہیں سوئمنگ پول میں پھینک دیتے ہیں۔ پول میں جاتے ہی شہناز گل ہنسنے لگ جاتی ہیں اور پھر اس واقعے کو انجوائے کرتی نظر آئیں۔ اس کے بعد وہ پول میں سوئمنگ کرنے لگتی ہیں۔ شہناز کے یوم پیدائش سلیبریشن کا یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر خوب وائر ہو رہا ہے۔
دراصل شہناز نے ایک ہوٹل میں اپنا یوم پیدائش منایا تھا جہاں سدھارت کے علاوہ ان کے کچھ خاص دوست بھی موجود تھے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
شہناز گل کا یہ ویڈیو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔