ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اوڑی دہشت گردانہ حملہ سے دلبرداشتہ لتا منگیشکر نہیں منائیں گی اپنی سالگرہ ، ہم وطنوں سے کی یہ جذباتی اپیل

اوڑی میں دہشت گردانہ حملے میں شہید 18 جوانوں کے غم میں بھارت رتن لتا منگیشکر اس مرتبہ اپنی سالگرہ نہیں منائیں گی ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Sep 24, 2016 12:22 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اوڑی دہشت گردانہ حملہ سے دلبرداشتہ لتا منگیشکر نہیں منائیں گی اپنی سالگرہ ، ہم وطنوں سے کی یہ جذباتی اپیل
اوڑی میں دہشت گردانہ حملے میں شہید 18 جوانوں کے غم میں بھارت رتن لتا منگیشکر اس مرتبہ اپنی سالگرہ نہیں منائیں گی ۔

ممبئی : اوڑی میں دہشت گردانہ حملے میں شہید 18 جوانوں کے غم میں بھارت رتن لتا منگیشکر اس مرتبہ اپنی سالگرہ نہیں منائیں گی ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ  انہوں نے ہم وطنوں نے 'آرمی ویلفیئر فنڈ  میں اپنی مرضی سے پیسہ جمع کرنے کی بھی اپیل کی  ۔


چین کے خلاف 1962 میں جنگ کے بعد  اے میرے وطن کے لوگوں ...  گیت گا کر ہر ہندوستانی کے دل میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے والی لتا منگیشکر نے اس مرتبہ اپن سالگرہ پر مداحوں سے کوئی تحفہ یا پھول وغیرہ بھی دینے سے انکار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگ ان پیسوں کو آرمی ویلفیئر فنڈ میں جمع کر دیں ۔


لتا منگیشکر نے ٹویٹر پر لکھا کہ میں ایسا مانتی ہوں کہ ماں، باپ، ماسٹر اور وطن کے محافظ ہمارے بہادر جوانوں کے لئے جتنا بھی کریں کم ہے ۔ ہمارے ملک کے بہادر جوان جو ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جان کی پرواہ نہیں کرتے ، انہی کی وجہ سے ہم محفوظ رہتے ہیں ۔ ہمارا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ ہم ان کے لئے اپنی طرف سے جو بھی کچھ ہو سکے ، وہ ضرور کریں ۔ میں اپنی طرف سے اپنے کچھ بہادر جوان بھائیوں کے لئے آرمی ویلفیئر فنڈ میں کچھ رقم جمع کر رہی ہوں ۔  میرے اوپر آپ کا احسان ہوگا کہ اگر آپ بھی اس کام میں اپنا کردار ادا دیں ۔


lata-mangeshkar1
First published: Sep 24, 2016 12:22 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading