ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

خراج عقیدت : معروف گلوکار محمد عزیز کا انتقال ، آج کی جائے گی آخری رسوم ادا

انہیں فوری طورپر ناناوتی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع دی اور انہیں مردہ قراردے دیا گیا ۔ مرحوم محمد عزیز کی آخری رسوم ممبئی میں بدھ کو اداکی جائیں گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 28, 2018 09:58 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
خراج عقیدت : معروف گلوکار محمد عزیز کا انتقال ، آج کی جائے گی آخری رسوم ادا
گلوکار محمد عزیز : فائل فوٹو

ممبئی کی ہندی فلم انڈسٹری میں فلموں کیلئے 1980اور 1990کے عشرے میں بہترین نغمے پیش کرنے والے گلوکار محمد عزیز کا ایک نجی اسپتال میں 64سال کی عمر میں انتقال ہواگیا۔ محمد عزیز 2جولائی 1054کو مغربی بنگال کے اشوک نگر میں پیدا ہوئے اور27 نومبر کی دوپہر دورہ قلب کے بعد انہوں نے آخری سانس لی۔ محمد عزیز کا نغمہ ’’آپ کے آجانے سے ‘‘فلموں کے چاہنے والوں میں خوب مقبول ہوا۔ ان کے ایک سکریٹری ببلونے مطلع کیا کہ پیر کو ان کا ایک میوزیکل پروگرام کولکاتہ میں منعقد کیا گیا تھا اور منگل کو دوپہر دوبجے ممبئی آمد کے بعد انہوں نے ڈرائیورکو کہا کہ طبیعت بہتر نہیں لگ رہی ہے اور انہیں فوری طورپر ناناوتی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع دی اور انہیں مردہ قراردے دیا گیا ۔ مرحوم محمد عزیز کی آخری رسوم ممبئی میں بدھ کو اداکی جائیں گی۔


اطلاع کے مطابق عزیز نے بطور پلے بیک گلوکار اپنے کیریئر کا آغاز بنگلہ فلم 'جیوتی' سے کیا تھا۔ سال 1984 میں وہ ممبئی آ گئے جہاں انہوں نے ہندی فلم 'امبر' میں گیت گایا۔ اسی دوران ان کی ملاقات موسیقارانو ملک سے ہوئی جنہوں نے انہیں فلم مرد میں گانے کا موقع دیا۔ فلم مرد میں امیتابھ بچن پر فلمایا گانا 'مرد تانگے والا' سپر ہٹ ثابت ہوا۔اس کے بعد عزیز نے کئی فلموں کے ہٹ گانے گائے۔ ان میں لال دپٹا مل مل کا ، آپ کے آجانے سے، دنیا میں کتنا غم ہے وغیرہ لوگوں کے درمیان کافی ہٹ ہوا۔


انہوں نے مرد کے علاوہ بنجارن، آدمی کھلونا ہے، لو 86، پاپی دیوتا، ظلم کو جلا دوں گا، پتھر کے انسان، بیوی ہو تو ایسی، برسات کی رات جیسی کئی فلموں میں گانے گائے۔ محمد عزیز نے ہندی فلموں کے علاوہ بنگالی، اڑیااور دیگر علاقائی زبان کی فلموں میں بھی بطور پلے بیک گانے گائے۔ وہ محمد رفیع کے بہت بڑے پرستار تھے۔

First published: Nov 28, 2018 09:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading