ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مشہور سنگر نیہا ککر کا عاشق، شوہر، حمل پر فلمایا گیا گانا رلیز، سامنے آیا ویڈیو

دراصل نیہا کو اس گانے میں تین شکل میں دکھایا گیا ہے۔ اس گانے میں روہن کو نیہا کے عاشق، شوہر اور بیٹے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ آپ بھی دیکھیں نیہا اس وائرل گانے کا ویڈیو۔

  • Share this:
مشہور سنگر نیہا ککر کا عاشق، شوہر، حمل پر فلمایا گیا گانا رلیز، سامنے آیا ویڈیو
neha

بالی ووڈ کی مشہور سنگر نیہا ککر (Neha Kakkar) کی جب سے پنجابی سنگر روہن پریت سنگھ (Rohanpreet Singh) سے شادی ہوئی ہے تب سے لیکر اب تک وہ سرخیوں میں ہیں۔ وہیں اسی درمیان ان کا ایک نیا گانا اپنا خیال رکھیا کر ( Khyaal Rakhya Kar) رلیز ہو گیا ہے۔ رلیز کے ساتھ ہی یہ گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ لوگوں کو نیہا ککر کا یہ گانا اور گانے کا ویڈیو بیحد پسند آ رہا ہے۔


اس گانے کو خود نیہا ککر نے گایا ہے اور گانے کے لیرکس بابو نے لکھے ہیں۔ گانے میں نیہا اور روہن پریت سنگھ کی کہانی بچپن سے شروع ہوتی ہے اور بڑھاپے تک جاتی ہے۔ دراصل نیہا کو اس گانے میں تین شکل میں دکھایا گیا ہے۔ اس گانے میں روہن کو نیہا کے عاشق، شوہر اور بیٹے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ آپ بھی دیکھیں نیہا اس وائرل گانے کا ویڈیو۔


بتادیں کہ یہ وہی گانا ہے جس کے رلیز سے پہلے نیہا کو سوشل میڈیا پر حاملہ بتایا گیا تھا۔ دراصل نیہا اس گانے میں ایک جگہ نیہا کو حاملہ دکھایا گیا ہے اور جب اس گانے کا پوسٹر سامنے آیا تھا تو اس لئے لوگوں کو ایسا لگا تھا کہ وہ شادی کے دو ماہ بعد حاملہ ہو گئی ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ اس گانے کے رلیز کے بعد اب ساری باتیں صاف ہو گئی ہیں۔ کہ نیہا نے یہ سب اپنے گانے کے پرموشن کیلئے کیا۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Neha Kakkar (Mrs. Singh) (@nehakakkar)





بالی ووڈ کی مشہور سنگر نیہا ککر (Neha Kakkar) نے گزشتہ دنوں ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بیبی بمپ فلانٹ کرتی نظر آئیں تھیں۔۔ یہ تصویر کچھ دیر میں ہی وائرل ہو گئی تھی۔ تصویروں پر لوگوں نے روہن پریت سنگھ (Rohanpreet Singh) اور نیہا ککر کو مبارکباد پیش کرنی شروع کردیں لیکن سچ یہ ہے کہ وہ ماں بننے نہیں جا رہی ہیں بلکہ یہ سب انہوں نے ایک گانے کے پرموشن کیلئے ڈرامہ کیا۔
Published by: sana Naeem
First published: Dec 22, 2020 07:35 PM IST