ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بریک اپ سے متعلق نیہا ککڑ کا بڑا انکشاف، کہا- میں مرنا چاہتی تھی

موسیقارنیہا ککڑ نے انڈین آئیڈل کے ایپیسوڈ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں انکشاف کیا۔ اس میں انہوں نے ہمانش کوہلی سے بریک اپ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

  • Share this:
بریک اپ سے متعلق نیہا ککڑ کا بڑا انکشاف، کہا- میں مرنا چاہتی تھی
جذباتی ہوگئی تھیں نیہا ککڑ۔

نئی دہلی: اپنی آوازاوراسٹائل سے لوگوں کواپنے گانوں کا دیوانہ بنانے والی موسیقار نیہا ککڑ نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بڑا حیران کن انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے یہ انکشاف سنگنگ شو انڈین آئیڈل میں کیا اوراس دوران وہ خود کورونے سے بھی نہیں روک پائیں۔


انڈین آئیڈل کے ہفتہ کے ایپیسوڈ میں سنگرنیہا ککڑ، ہمانش کوہلی کے ساتھ ان کے بریک اپ کے بارے میں بات کی۔ اس دوران نیہا ککڑنے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ہمانش کوہلی سے بریک اپ کے بعد اندرسے کافی ٹوٹ گئی تھیں۔ ان کی زندگی میں وہ ایسا وقت تھا، جب وہ بہت درد میں زندگی جی رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایسا وقت تھا تب وہ جینا نہیں چاہتی تھیں، بلکہ مرنا چاہتی تھیں۔

نیہا ککڑنے کہا کہ ہمانش سے بریک اپ کے بعد والے وقت میں مجھے لگنے لگا تھا کہ زندگی میرے ساتھ کافی غیرمنصفانہ ہوگئی تھی۔ اس لئے میں جینا نہیں چاہتی تھی۔ حالانکہ اب وہ اچھا وقت گزاررہی ہیں۔ واضح رہے کہ نیہا ککڑ اورہمانش کوہلی تقریباً 4 سال تک ریلیشن میں رہے تھے۔ لیکن کسی بات کولے کردونوں کوبعد میں بریک اپ ہوگیا تھا۔ اس کے بعد نیہا ککڑڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔






 




View this post on Instagram




 

Full Video in Bio



First published: Dec 10, 2019 09:31 PM IST