’پٹھان‘ کے لیے پھر سے کھلیں گے کوویڈ میں ٹھپ ہوئے سنگل اسکرین سینما گھر، کنگ خان نے ایسی دی مبارکباد
’پٹھان‘ کے لیے پھر سے کھلیں گے کوویڈ میں ٹھپ ہوئے سنگل اسکرین سینما گھر
شاہ رخ خان نے اکثر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے فینس سے بات چیت کرتے رہتے ہیں وہیں حال ہی میں انہوں نے ایک ٹوئٹ کیا اور اس میں لکھا کہ ’بچپن میں ساری فلمیں سنگل اسکرین پر ہی دیکھی ہیں۔
طویل عرصے بعد شاہ رخ خان کی فلم ریلیز ہونے جارہی ہے۔ جس دن شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا اسی دن سے فلم کی ایڈوانس بکنگ کے ٹرینڈس بھی پٹھان کے حق میں دکھائی دے رہے ہیں تو وہیں دوسری طرف فلم کے ساتھ کچھ تنازعات بھی جڑ گئے ہیں۔ ان سب کے درمیان پٹھان سینما گھروں میں دستک دینے کے لیے تیار ہے۔
فلم کا زبردست بز ہی وجہ ہے کہ کوویڈ بحران کے دوران ٹھپ ہوچکے درجنوں سینما گھر پٹھان کے ساتھ نئی شروعات کرنے جارہے ہیں۔ یو پی، راجستھان سمیت کئی شہروں کے سنگل اسکرین سینما گھر پٹھان سے امید لگا کر ایک بار پھر واپسی کی تیاری کررہے ہیں۔ وہیں شاہ رخ خان نے بھی اس پورے معاملے پر دل جیتنے والا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ شاہ رخ نے ٹوئٹ کر کے سب کو ایک نئی شروعات کے لیے مارکباد دی ہے۔
Bachpan mein saari filmein single screens par hi dekhi hain. Uska apna hi maza hai. Duas, Prathna aur Prayers karta hoon…aap sabko aur mujhe kaamyaabi mile. Congratulations on your re-openings. pic.twitter.com/LuF2TsCjvh
شاہ رخ نے دی سبھی کو مبارکباد شاہ رخ خان نے اکثر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے فینس سے بات چیت کرتے رہتے ہیں وہیں حال ہی میں انہوں نے ایک ٹوئٹ کیا اور اس میں لکھا کہ ’بچپن میں ساری فلمیں سنگل اسکرین پر ہی دیکھی ہیں۔ اس کا اپنا ہی مزہ ہے۔ دعائیں،پرارتھنا اور پرئیر کرتا ہوں۔۔۔ آپ سب کو اور مجھے کامیابی ملے۔ نئی شروعات کے لیے بہت بہت مبارکباد۔‘
شاہ رخ خان کے اس ٹوئٹ کی سوشل میڈیا پر جم کر بحث ہورہی ہے۔ فینس بادشاہ کے اس ری ایکشن کی کافی تعریفیں کررہے ہیں اور انہیں پٹھان کے لیے مبارکباد دے رہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔