ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کانکانی ہر ن شکار کیس : سلمان خان کی سزا سے بالی ووڈ کے کروڑوں روپے داو پر

بالی ووڈ کے ٹائگر سلمان خان کے سرخیوں میں رہنے والے کانکانی ہر ن شکار معاملہ میں پانچ برس کی سزا ہونے سے گلیمر ورلڈ کے ہزاروں کروڑ روپے داؤ پر لگ گئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 05, 2018 09:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کانکانی ہر ن شکار کیس : سلمان خان کی سزا سے بالی ووڈ کے کروڑوں روپے داو پر
سلمان خان

ممبئی : بالی ووڈ کے ٹائگر سلمان خان کے سرخیوں میں رہنے والے کانکانی ہر ن شکار معاملہ میں پانچ برس کی سزا ہونے سے گلیمر ورلڈ کے ہزاروں کروڑ روپے داؤ پر لگ گئے ہیں۔ تقریباََ 20 سال سے چل رہے سرخیوں میں رہنے والے کانکانی ہرن شکار معاملے میں آج راجستھان میں جودھپور کی خصوصی عدالت کے سلمان خان کو سزا دےئے جانے سے کئی فلم، ٹیلی ویزن شو اور ایڈورٹائزرنگ ورلڈ کے کئی پروجیکٹوں کے بیچ میں لٹک جانے کا اندیشہ ہے۔

سلمان اس وقت کئی پروجیکٹوں سے منسلک ہیں یا جڑنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ معروف فلم ساز رمیش تورانی ریس 3کی شوٹنگ تقریباََ مکمل ہوچکی ہے لیکن پوسٹ پروڈکشن اور پرموشن کا کام باقی ہے ۔ یہ فلم اس برس پندرہ جون کو ریلیز ہونے والی ہے۔

سلمان خان کو لیکر سلطان اور ٹائگر زندہ ہے جیسی فلم کی ہدایت کاری کرچکے علی عباس ظفر جلد ہی انہیں لیکر فلم بھارت شروع کرنے والے تھے۔ یہ فلم سلمان کے جیجا تل اگنی ہوتری کررہے ہیں۔ یہ فلم کورئین فلم آوٹ ٹو مائے فادر کا ہندی ری میک ہوگی۔ سلمان کی اس فلم کی شوٹنگ جون سے شروع ہونی ہے لیکن ان کی سزا سے یہ فلم بھی ٹھنڈے بستے میں چلی جائے گی۔

سلمان کی فلم دبنگ اور کک سیریز پر کام چل رہا ہے اور ان میں سے کئی فلموں کی شوٹنگ بھی آخری مرحلہ میں ہے۔ سلمان کے بھائی ارباز خان کافی وقت سے دبنگ ۔3 بنانا چاہتے تھے۔ فلم کی ہدایت کاری کی ذمہ داری پربھو دیوا کو دی گئی ہے۔ ان سب کے ساتھ ہی ساجد نڈیاڈوالا بھی اپنی سپرہٹ فلم کا سکول سلمان کو لیکر شروع کرنے کامنصوبہ بنا رہے ہیں۔ان سب کے علاوہ ریلٹی شو بگ باس سیزن 12کے لئے بھی سلمان خان کا نام طے ہے۔ اکتوبر میں شروع ہونے والے بگ باس 12کے لئے سلمان کی جگہ کوئی دیگر ہوسٹ تلاش کرنا پڑ سکتا ہے۔

First published: Apr 05, 2018 09:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading