ممبئی: ان دنوں بالی ووڈ کی دنیا میں عید کے حوالے سے ماحول دکھائی دے رہا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی بابا صدیقی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس پارٹی میں سلمان خان سمیت بڑے اور چھوٹے پردے سے تعلق رکھنے والی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ حاملہ ثنا خان بھی اپنے شوہر مفتی انس کے ساتھ پارٹی میں پہنچی تھیں لیکن اس دوران کچھ ایسا ہوا کہ ان کے شوہر ٹرولرس کے نشانے پر آگئے۔ ہنگامہ اتنا مچ گیا کہ ثنا کو بعد میں سوشل میڈیا پر وضاحت دینی بھی پڑگئی۔
افطار پارٹی میں آنے والے تمام مشہور شخصیات پیپرازی کے لیے پوز دے رہے تھے۔ اسی دوران ثنا بھی وہاں پہنچ گئی۔ لیکن ثنا وہیں نہیں رکی اور شوہر انس انہیں ہاتھ پکڑ کر وہاں کھینچتے نظر آئے ۔ چونکہ ثنا حاملہ ہیں، اس لیے ان سے چلا نہیں جا رہا تھا لیکن انس اس سب کی پرواہ کیے بغیر انہیں تیزی سے لے جاتے نظر آئے۔ بس اسی وجہ سے وہ لوگوں کے غصے کا شکار ہو گئے۔
'مجھ سے چلا نہیں…'
افطار پارٹی سے سامنے آنے والی ویڈیو میں انس ثنا کو تیزی سے کھینچ کر لے جا رہے ہیں۔ اس دوران ثنا کی سانس پھول گئی اور وہ 'مجھ سے نہیں چلا جا رہا' کہتے ہوئے سنا گیا۔ انس کے اس رویے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی خوب کلاس لگا ڈالی۔ ایک صارف نے لکھا، 'بے ہودہ سلوک'، ایک نے کہا، 'اسے سانس تو لینے دو'۔ ساتھ ہی ایک اور یوزر نے کہا کہ 'حاملہ خاتون کو وہ کیسے کھینچ رہا ہے؟'
عید سے پہلے ساتھ نظر آئیں گے جنت زبیر اور مسٹر فیضو، مداحوں نے پوچھ ڈالے یہ سوالثناء نے اپنے شوہر کے لیے پیش کی وضاحت جب اس ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ شروع کیا تو ثنا کو وضاحت دینے کے لیے آگے آنا پڑا۔ ثنا نے کہا، 'میں جانتی ہوں کہ سب کو یہ ویڈیو عجیب لگا اور مجھے بھی۔ دراصل، جب ہم کار سے باہر آئے تو ڈرائیور سے ہمارا رابطہ ٹوٹ گیا۔ دیر تک کھڑے رہنے کی وجہ سے مجھے بے چینی محسوس ہونے لگی۔ ایسے میں انس نے مجھے جلد از جلد اندر لے جانا چاہا تاکہ میں بیٹھ کر پانی پی سکوں۔ میں نے ہی انہیں جلدی چلنے کو کہا۔ برائے مہربانی اسے غلط نہ لیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔