ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس اداکارہ نے عمر عبداللہ کے ساتھ شیئر کی تصویرکہا۔ یقین نہیں ہوتا کہ نظر بند ہو

ادکارہ پوجا بیدی (Pooja Bedi) سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ پوجا اپنے ایک ٹویٹ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ دراصل پوجا بیدی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے جموں اور کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ (Omar Abdullah) کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

  • Share this:

ممبئی: ادکارہ پوجا بیدی (Pooja Bedi) سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ پوجا اپنے ایک ٹویٹ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ دراصل پوجا بیدی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے جموں اور کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ (Omar Abdullah) کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ پوسٹ میں پوجا انہیں ان کی 50ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کررہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پوجا نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہوتا کہ عمر کو بے بنیاد وجوہات کیلئے اپنا یادگار دن لاک اپ میں گزارنا پڑ رہا ہے۔ پوجا کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔

پوجا کے ذریعے شیئر کی گئی تصویر کو دیکھ کرصاف پتہ چلتا ہے کہ یہ تصویر سالوں پرانی ہے۔ پوجا بیدی نے عمر عبداللہ (Omar Abdullah) کو ان کی 50 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کیپشن میں لکھا، "میرے بچپن کے دوست عمر عبداللہ کو ان کی 50 ویں سالگرہ پر ڈھیر ساری نیک خواہشات۔۔ یقین نہیں ہوتا کہ وہ یہ خاص دن بے بنیاد، بے تکے الزاموں اور ایک مؤخر سماعت کی وجہ سے لاک۔اپ میں گزار رہے ہیں۔ تین سابق وزیر اعلیٰ کو بند کرنا اور انہیں کسی سے بھی بات چیت بھی نہ کرنے اور اپنا بچاؤ نہ کرنے دینا انتہائی افسوس بھرا ہے۔

بات کریں پوجا بیدی کی تو وہ اپنے بے باک خیالوں کیلئے جانی جاتی ہیں۔ اداکارہ کے ساتھ۔ساتھ پوجا بیدی ٹیلی ویژن شو بھی ہوسٹ کر چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پوجا کالم بھی لکھتی ہیں۔ ان کے فلمی کریئر کی بات کریں تو پوجا ہندی کے ساتھ۔ساتھ ساؤتھ کی فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔ پوجا ریئلٹی شو جھلک دکھلاجا، نچ بلئے، بگ باس 5 میں بھی نظر آچکی ہیں۔
First published: Mar 12, 2020 07:32 PM IST