ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دونوں ہاتھوں سے لکھ سکتے تھے سشانت سنگھ راجپوت، ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے کہی یہ بات

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہی ان سے جڑے کئی ویڈیوز اور تصویریں سامنے آرہی ہیں جو اداکار کی زندہ دلی کو دکھا رہے ہیں۔ یہی نہیں کچھ ویڈیوز ایسے بھی ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ وہ واقعی جینیس تھے۔

  • Share this:
دونوں ہاتھوں سے لکھ سکتے تھے سشانت سنگھ راجپوت، ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے کہی یہ بات
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہی ان سے جڑے کئی ویڈیوز اور تصویریں سامنے آرہی ہیں جو اداکار کی زندہ دلی کو دکھا رہے ہیں۔ یہی نہیں کچھ ویڈیوز ایسے بھی ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ وہ واقعی جینیس تھے۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی خودکشی کو ایک ہفتہ ہو گیا ہے لیکن اس کے بعد بھی ان کے فینس فینس مسلسل انہیں یاد کر رہے ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال (Sushant Singh Rajput Death) کے بعد اداکار کی یادیں لوگوں کے ذہن میں بسی ہوئی‌ ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہی ان سے جڑے کئی ویڈیوز اور تصویریں سامنے آرہی ہیں جو اداکار کی زندہ دلی کو دکھا رہے ہیں۔ یہی نہیں کچھ ویڈیوز ایسے بھی ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ وہ واقعی جینیس تھے۔ بالی ووڈ میں سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کو ٹکر دینے والا کوئی نہیں تھا۔

سوشل میڈیا سشانت سنگھ راجپوت کا ایک ویڈیو ان دنوں خوب وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں وہ دونوں ہاتھوں سے لکھتے نظر آ رہے ہیں ان کا یہ ویڈیو ان کے فنس کو بے حد پسند آ رہا ہے۔



ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے سشانت سنگھ راجپوت‌ فلم "چھچھورے" کے اپنے کو۔ایکٹر طاہر راج بھاسن کا نام دونوں ہاتھوں سے لکھ رہے ہیں۔ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے اس ویڈیو کو دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے کہ آخر ایک ہی انسان میں اتنی خوبیاں کیسے سے ہو سکتی ہیں۔ طاہر کا نام لکھنے کے بعد اداکار سشانت بے حد خوش بھی نظر آرہے ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کے اس تھرو بیک ویڈیو کو دیکھ کر کر کوئی بھی اندازہ لگا سکتا ہے کہ ان میں ایک دو نہیں بلکہ کئی ہنر تھے۔ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے اس ویڈیو کو دیکھ کر کچھ یوزرس بالی وڈ پر بھی نشانہ لگا رہے ہیں۔
First published: Jun 21, 2020 11:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading