پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندستان کے نمائندے سید اکبرالدین نے کہا کہ مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی ممنوعہ فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، بڑے۔چھوٹے سبھی نے ساتھ دیا۔ مسعود اظہر کا نام ممنوعہ فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ سبھی کی مدد کیلئے شکریہ'۔ اس کے بعد بالی ووڈ کے تمام قدآوروں نے سید اکبر الدین کا ٹویٹ ، ری ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کو مبارکباد دی ہے۔


اس کے بعد انوپم کھیر نے ایک اور ٹویٹ کرتےہوئے لکھا کہ یہ یو این کی بڑی جیت ہے۔ انوپم نے پی ایم مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت کے خلاف ایک بڑی جیت ہے اور یہ جیت نہ صرف ہندستان کی ہے بلکہ پوری دنیا کی ہے۔

اداکارہ کوئنا مترا نے 14 فروری کو ہوئے حملے کو یاد کرتے ہوئے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قراردئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم نریندر مودی کو مبارکباد دی ہے۔

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔