ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

برف سے بھرے باتھ ٹب میں بیٹھی پاپ سنگر مڈونا، پھر پیا اپنا ہی پیشاب! ویڈیو

اس ویڈیو میں وہ پہلے باکسنگ کرتی اور برف سے بھرے باتھ ٹب میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں مڈونا اپنے پاؤں کی چوٹ بھی دکھاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

  • Share this:
برف سے بھرے باتھ ٹب میں بیٹھی پاپ سنگر مڈونا، پھر پیا اپنا ہی پیشاب! ویڈیو
اس ویڈیو میں وہ پہلے باکسنگ کرتی اور برف سے بھرے باتھ ٹب میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں مڈونا اپنے پاؤں کی چوٹ بھی دکھاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

ہالی ووڈ کی مشہور و معروف پاپ سنگر مڈونا کا ایک بیحد عجیب انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں مڈونا کپ میں اپنا یورن (پیشاب )  پیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ 61 سال کی مڈونا ان دنوں "میڈم ایکس ٹور" کر رہی ہیں اور ایسے میں انہوں نے اپنا علی الصبح 3 بجے کا ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

اس برفیلے پانی میں جانے سے پہلے وہ تھوڑا وارم اپ کرتی ہیں اور پہلے صرف پاؤں ڈالتی ہیں۔ کچھ دیر بعد وہ اس برفیلے پانی میں بیٹھ جاتی ہیں۔ آپ بھی دیکھیں مڈونا کا یہ ویڈیو۔۔




مڈونا اپنے اس ویڈیو میں صبح 3 بجے برف کے باتھ ٹب میں نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے مڈونا نے لکھا، "کیا ہمیں آئس باتھ چیلنچ شروع کرنا چاہئے۔ 41 ڈگری۔ چوٹ کیلئے سب سے کارگر علاج"۔ اس ویڈیو میں وہ پہلے باکسنگ کرتی اور برف سے بھرے باتھ ٹب میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔  ویڈیو میں مڈونا اپنے پاؤں کی چوٹ بھی دکھاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

بتادیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مڈونا نے خود کا یورن (پیشاب) کے استعمال کی خبر سامنے آئی ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی اس بات کا انکشاف کر چکی ہیں۔ وہ اس سے پہلے اپنی چوٹ ٹھیک کرنے کیلئے خود کے پیشاب کا استعمال کر چکی ہیں۔  مڈونا کے علاوہ انگلینڈ کی مشہور اداکارہ سارا ملس بھی ایک انٹرویو میں 30 سال سے پیشاب کا استعمال کرنے کی بات بتا چکی ہیں۔
First published: Nov 20, 2019 05:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading