ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ڈپریشن سے گزر رہی ہیں یہ اداکارہ، بولیں کبھی۔کبھی ہم ہار جاتے ہیں، اور پھر۔۔۔

مرینہ کی اس پوسٹ پر فينس انہیں اسٹرانگ رہنے کی صلاح دے رہے ہیں۔ یوزرس نے انہیں یہ بھی سمجھایا کہ ڈپریشن کسی پریشانی کا حل نہیں ہے۔

  • Share this:
ڈپریشن سے گزر رہی ہیں یہ اداکارہ، بولیں کبھی۔کبھی ہم ہار جاتے ہیں، اور پھر۔۔۔
مرینہ کی اس پوسٹ پر فينس انہیں اسٹرانگ رہنے کی صلاح دے رہے ہیں۔ یوزرس نے انہیں یہ بھی سمجھایا کہ ڈپریشن کسی پریشانی کا حل نہیں ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر نیپوٹزم کی بحث چھڑی ہوئی ہے۔ یہ بحث تب اور تیز ہوچلی جب سونو نگم نے ایک بیان دیا اور کہا کہ سشانت سنگھ راجپوت ( Sushant Singh Rajput)کی موت کے بعد میوزک انڈسٹری سے بھی ایسی خبریں آسکتی ہیں۔ اس کے بعد جب پیر کو انہوں نے ٹیسٹ سیریز کے مالک بھوشن کمار کا نام لے کر سیدھے طور پر ان پر نشانہ سادھا اور کہا کہ اگر انہوں نے ان سے پنگا لیا تو مرینہ کنور کا ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دیں گے۔ سونو نگم کے اس ویڈیو کے بعد اب مرینہ نے ایک ٹویٹ کیا جو سوشل میڈیا پر چرچا میں ہے۔

مرینہ کنور نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا انہوں نے کہا، "جب آپ کی زندگی میں کچھ ان چاہے واقعات پیش آتے ہیں تو اس وقت آپ ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ برے واقعات آپ کی زندگی کو کتنا متاثر کرتے ہیں کبھی کبھی ہم ہار جاتے ہیں اور پھر ہم اسے اپنی زندگی کے ساتھ ختم کر لیتے ہیں۔ میں بہت اداس محسوس کر رہی ہوں"۔

مرینہ کنور کا یہ ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے۔ مرینہ کی اس پوسٹ پر فينس انہیں اسٹرانگ رہنے کی صلاح دے رہے ہیں۔ یوزرس نے انہیں یہ بھی سمجھایا کہ ڈپریشن کسی پریشانی کا حل نہیں ہے۔ ایسے وقت میں لوگوں سے بات کرکے اپنے خیالات کو آگے رکھنا ضروری ہے۔ وہیں کچھ یوزرس تو ایسے بھی ہیں جو سونو نگم اور مرینہ سے کہہ رہے ہیں کہ اس وقت وہ اکیلے نہیں ہیں وہ بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔



سونو نگم نے اپنی ویڈیو میں مرینہ کا نام لیتے ہوئے بھوشن کمار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا، مرینہ کنور یاد ہے نہ، مرینہ کنور؟ وہ کیوں بولی اور کیوں بیک آؤٹ ہوئی؟ یہ مجھے نہیں پتہ میڈیا کو معلوم ہے۔ مافیا اس طرح فنکشن کرتا ہے، اس کا ویڈیو میرے پاس پڑا ہے۔ اب اگر تو نے میرے سے پنگا لیا تو اس کا ویڈیو میں اپنے یوٹیوب چینل پر ڈالوں گا اور بہت دھوم دھام سے ڈالوں گا میرے منہ مت لگنا بس اب۔
مرینہ کنور ایک ماڈل اور ٹی وی اداکارہ ہیں۔
First published: Jun 24, 2020 05:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading