ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سامنے آیا نیہا ککر اور روہن پریت سنگھ کی شادی کا کارڈ، اس دن ہوگی شادی!

بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ (Neha kakkar) ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کو لے کر چرچا میں ہیں۔ حال ہی میں نیہا نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ پر روہن پریت (Rohanpreet Singh) کے ساتھ ایک فوٹو شئیر کی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے اور روہن پریت کے ساتھ ریلیشن شپ کی تصدیق کی ہے۔

  • Share this:
سامنے آیا نیہا ککر اور روہن پریت سنگھ کی شادی کا کارڈ، اس دن ہوگی شادی!
نیہا ککر اور روہن پریت

انڈین آئیڈل 12 کی جج اور بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ (Neha kakkar) ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کو لے کر چرچا میں ہیں۔ حال ہی میں نیہا نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ پر روہن پریت (Rohanpreet Singh) کے ساتھ ایک فوٹو شئیر کی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے اور روہن پریت کے ساتھ ریلیشن شپ کی تصدیق کی ہے تب سے ہی نیہا ککر کی تصاویر سوشل میڈیا پر قہر برپا کرتی نظر آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو نیہا ککر جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

حال ہی میں نیہا نے اپنے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر روہن پریت کے ساتھ رلیشن شپ کی تصدیق کی تھی جس کے بعد سے لوگ ان دونوں سیلیبس کی شادی کی تاریخ کے انتظار میں بیٹھے تھے جو اب سامنے آچکی ہے۔




 




View this post on Instagram




 

This look’s from our #NehuDaVyah song which is out on 21sth and I’m really really excited!! ♥️🥰 Happy Navratri Everyone! 🤗 Jai Mata Di! 🙏🏼 My outfit by @mehaktalrejacouture @viralmantra Styled by @styledose1 @ritzsony Watch: @tissot_official Ring: @rubyscreations17 Make up: @ritikavatsmakeupandhair Hair: @deepalid10 Photography: @piyushmehraofficial


A post shared by Neha Kakkar (@nehakakkar) on





وائرل ہو رہا ہے شادی کا کارڈ
سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نیہا ککر  (Neha kakkar)  اور روہن پریت  (Rohanpreet Singh) کے ایک فین کلب کی طرف سے دونوں کی شادہ کا کارڈ شیئر کیا گیا ہے۔ اس کارڈ میں صاف طور سے نظر آ رہا ہے کہ نیہا ککر اور روہن پریت 26  اکتوبر کو پنجاب میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ حالانکہ اب تک  نیہا ککر اور روہن پریت دونوں کی طرف سے آفیشیل کسی بھی طرح کا شادی کا کارڈ شیئر نہیں  کیا گیا ہے۔ ایسے مین کہہ پانا مشکل ہے کہ یہ کارڈ کتنا حقیقی ہے یا کتنا ایڈیٹڈ۔ اب یہ شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہونے لگا ہے۔



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Preeti sahu (@neheartpreeti) on






خبروں کے مطابق نیہا ککڑ  (Neha kakkar) کی شادی میں ان کے کنبے والے رشی کیش سے گنگا جل لے کر دہلی پہنچیں گے اور اس گنگا جل سے مہندی مین نیہا کو غسل کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کیدارناتھ کی پوجا ارچنا کرکے ایک مالا منگوائی گئی ہے جو ان کے ہونے والے شوہر کو تحفے کے طور پر دی جائے گی۔



نیہا نے سرعام روہن پریت کے لئے پیار کا اظہار کردیا ہے۔ دونوں کی شادی کو لے کر گزشتہ لمبے وقت سے باتیں ہو رہی تھیں۔ نیہا ککڑ نے سرخیاں بننے کے بعد خود اس پر مہرلگائی اور روہن کے لئے پیار کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیاری سی تصویر کے ساتھ پیار بھرا پوسٹ شیئر کیا تھا۔ نیہا ککڑ کا پیار کا اظہار یوں دیکھ کر روہن پریت سنگھ نے بھی پوسٹ پر کمنٹ کیا تھا۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 18, 2020 06:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading