ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دادی کے اس ویڈیو نے سب کے اڑائے ہوش، سنگر بادشاہ نے ویڈیو شیئر کر کے کی تعریف

سوشل میڈیا پر دادی کے ڈانس کو بھی کافی سراہا جا رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں لوگ دادی کے حوصلے کی بھی تعریف کر رہے ہیں۔ اتنی عمر میں اور وہ بھی بادشاہ کے گانے پر ڈانس کرنا کوئی چھوٹی بات تھوڑی نہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ بادشاہ کو دادی کا ڈانس بھا گیا

  • Share this:
دادی کے اس ویڈیو نے سب کے اڑائے ہوش، سنگر بادشاہ نے ویڈیو شیئر کر کے کی تعریف
دادی کا ڈانس ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے مشہور ریپر بادشاہ (Badshahکا ایک گانا ٹاپ ٹکر سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ لوگ اس گانے کے دیوانے ہو گئے ہیں۔ اتنا ہی ںہیں محض 13 دنوں کے اندر اس گانے کے ویڈیو کو چار کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس سے صاف اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ لوگوں کے درمیان بادشاہ کا یہ گانا کتنا مشہور ہو چکا ہے۔ بتادیں کہ اسی گانے پر ایک دادی نے اپنے پوتے کے ساتھ مل کر ڈانس کے کچھ اسٹیپس کئے ہیں جو انٹرنیٹ پر اس وقت ٹرینڈنگ میں ہے۔


سوشل میڈیا پر دادی کے ڈانس کو بھی کافی سراہا جا رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں لوگ دادی کے حوصلے کی بھی تعریف کر رہے ہیں۔ اتنی عمر میں اور وہ بھی بادشاہ کے گانے پر ڈانس کرنا کوئی چھوٹی بات تھوڑی نہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ بادشاہ کو دادی کا ڈانس بھا گیا اور انہوں نے اپنے سوشل نیٹ ورکنگ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دادی کا یہ ویڈیو شیئر کیا ہے۔ بادشاہ  کے شیئر کرتے ہی دادی سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔ آیئے آپ بھی دیکھیں دادی کے وائرس ڈانس کا ویڈیو۔۔۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by BADSHAH (@badboyshah)





بتادیں کہ بادشاہ کے اس گانے کو یش راج اور ساگا میوزک کے بینر تلے بنایا گیا ہے۔ یوٹیوب پر بھی یش راج فلمس چینل کی طرف ست یہ میوزک ویڈیا جاری کیا گیا ہے۔


اس گانے میں بادشاہ جہاں کافی راکنگ انداز میں نظر آرہے ہیں تو وہیں اس گانے میں بالی ووڈ اداکارہ رشمینکا مندانا پگڑی باندھے ایک سردارنی کا لک دے رہی ہیں۔ اس گانے میں بادشاہ اور رشمیکا کے علاوہ یوان شنکر، اچانا امت بھی ایکٹنگ کرتے نظڑ آرہے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 26, 2021 10:50 AM IST