உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سابق بگ باس کنٹیسٹنٹ صوفیہ حیات کے ساتھ لندن میں مار پیٹ

    صوفیہ حیات

    صوفیہ حیات

    صوفیہ حیات کے ساتھ لندن میں مارپیٹ ہوئی ہے۔ یہ واقعہ لندن کے ایک پارک میں ہوا جب صوفیہ ایک خاتون کو بچانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

    • Share this:
      سابق بگ باس کنٹیسٹنٹ صوفیہ حیات کے ساتھ لندن میں مارپیٹ ہوئی ہے۔ یہ  واقعہ لندن کے ایک پارک میں ہوا جب صوفیہ ایک خاتون کو بچانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ ملی جانکاری کے مطابق پارک میں ایک شکص خاتون کے ساتھ مارپیٹ کر رہا تھا۔ اس دوران صوفیہ نے بیچ۔بچ کی کوشش کی۔ ملزم نے صوفیہ کے چہرے پر وار کیا اور فرار ہوگیا۔
      صوفیہ نے میڈیا کو بتایا " میں پارک میں واک کر رہی تھی۔ میں نے دیکھا کہ ایک شخص خاتون کے ساتھ مارپیٹ کر رہا تھا۔ یہ دیکھ کر میں وہا گئی اور اسے جانے کو کہا لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں تھا۔ میں نے بیچ میں آکر اسے دھکیلنے کی کوشش کی تو اس نے مجھے  گھونسہ مارا۔ میں دوبارہ چھپٹی اور اسے نیچے  گرا دیا۔ مین نے اس خاتون سے کہا کہ وہ پولیس کو فون کرے"َ۔
      صوفیہ نے کہا 'خاتون نے پولیس کو کال کیا۔ تھوڑی دیر بعد پولیس آئی اور کچھ ہی دیر میں وہ پولیس کی گرفت میں تھا۔ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے خاتون کی مدد کی۔ مجھے اس شخص سے ڈر نہیں لگ رہا تھا'۔
      انٹرنیٹ پر آئی تصویر میں آہ صاف دیکھ سکتے ہیں کہ صوفیہ کو کتنی گہری چوٹ آئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: اس اداکارہ نے انر ویئر میں بستر پر کرایا ایسا ہاٹ فوٹو شوٹ ، انٹرنیٹ پر مچی گئی کھلبلی، دیکھیں تصویریں
      First published: