உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان سے بھی بدتر ہیں کرن جوہر، ٹی آرپی کے لئے کر رہے ہیں لوگوں کی بے عزتی: صوفیہ حیات

    بگ باس او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT) میں اس بار کنٹسٹنٹس کے علاوہ شو کے ہوسٹ کرن جوہر بھی سرخیوں میں ہیں۔ صوفیہ حیات (Sofia Hayat) نے کرن جوہر پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا، ’سلمان خان سے بھی بدتر ہیں کرن جوہر۔ وہ تشدد اور بھائی بھتیجہ واد کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: ’بگ باس او ٹی ٹی‘ (Bigg Boss OTT) میں اس بار کںٹسٹنٹ کے علاوہ شو کے ہوسٹ کرن جوہر بھی سرخیوں میں ہیں۔ کرن جوہر اس شو کو گزشتہ دو ہفتوں سے ہوسٹ کر رہے ہیں۔ تازہ ترین ’سنڈے کا وار‘ ایپیسوڈ میں کرن جوہر (Karan Johar) نے گھر والوں کو جم کرپھٹکار لگائی۔ وہیں، شمتا شیٹی کے تئیں ان کا سافٹ کارنر بھی دکھائی دیا۔ شمتا شیٹی  (Shamita Shetty) کے تئیں ان کا یہ نرم رویہ ان کے ٹرولنگ کا سبب بنا ہوا ہے۔ لوگ انہیں شمتا شیٹی کا وکیل تک کہہ رہے ہیں۔ اس درمیان ’بگ باس 7‘ کی کنٹسٹنٹ رہیں صوفیہ حیات (Sofia Hayat) نے بھی کرن جوہر کو خوب برا بھلا کہا۔

      ای ٹی سے بات چیت کے دوران صوفیہ حیات (Sofia Hayat) نے کرن جوہر پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا، ’سلمان خان سے بھی بدتر ہیں کرن جوہر۔ وہ تشدد اور بھائی بھتیجہ واد کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ اگر یہ شو انگلینڈ میں ہوتا تو اسے فوراً بند کردیا جاتا، کیونکہ یہ پُرتشدد رویے اور جارحیت کو اکساتا ہے۔ کرن جوہر ٹی آر پی پانے کے لئے لوگوں کو بے عزت کرنے کے پرانے طریقے اپنا رہے ہیں۔ یہ بگ باس کا پرانا فارمولہ ہے۔

      بگ باس او ٹی ٹی پر ناراضگی دکھاتے ہوئے صوفیہ حیات نے کہا، ’وہ ایک منفی شو بنا رہے ہیں، جسے پوری دنیا کے ہندوستانی دیکھ رہے ہیں۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہ ہندوستان کے بچے کیسے ردعمل دیں گے؟
      بگ باس او ٹی ٹی پر ناراضگی دکھاتے ہوئے صوفیہ حیات نے کہا، ’وہ ایک منفی شو بنا رہے ہیں، جسے پوری دنیا کے ہندوستانی دیکھ رہے ہیں۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہ ہندوستان کے بچے کیسے ردعمل دیں گے؟

      صوفیا حیات (Sofia Hayat) آگے کہتی ہیں، ’ہندوستان روحانیت کی سرزمین ہے، جہاں کسی کو نقصان نہ پہنچانے کا مذہب ہے۔ کرن جوہر اور بگ باس اس مذہب کے خلاف جا رہے ہیں۔ وہ امن اور محبت کی خدا کی خواہش کی توہین کر رہے ہیں اور وہ تشدد، بھائی - بھتیجہ واد اور انسانیت کی توہین کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ وہ لوگوں کی بدقسمتی پر ہنس رہے ہیں۔ میں پھر کبھی ایسے شو میں نہیں جاوں گی، جو لوگوں کو غصہ کرنے اور لوگوں کو چوٹ پہنچانے کے لئے ترغیب دیں‘۔

      بگ باس او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT) پر ناراضگی دکھاتے ہوئے صوفیہ حیات نے کہا، ’وہ ایک منفی شو بنا رہے ہیں، جسے پوری دنیا کے ہندوستانی دیکھ رہے ہیں۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہ ہندوستان کے بچے کیسے ردعمل دیں گے؟ بچے ان شو سے اس طرح کا برتاو سیکھیں گے۔ اگر بگ باس ایسے ہی چلتا رہا تو ہندوستان کے مستقبل کے ان بچوں کے لئے ذمہ دار ٹھہرائیں، جو جارحانہ اور پُرتشدد ہوں گے۔ برائے مہربانی ہندوستان کو ایسے شو سے اپنا مذہب نہیں کھونے دیں‘۔

      آپ کو بتادیں کہ اس سے قبل ذیشان خان اور ملند گابا نے کرن جوہر الزام لگایا تھا کہ کرن جوہر جانبداری کرتے ہیں۔ ان سب کے اوالا گھر سے اب تک بے گھر ہوئے کئی کنٹسٹنٹ نے کرن جوہر پرالزام لگایا ہے کہ وہ ان سائیڈیڈ ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی ڈائریکٹر کو لے کر خوب فضیحت ہو رہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: