உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Soha Ali Khan Video:’بھور بھئے پن گھٹ‘ پر سوہا علی خان نے کیا شاندار کلاسیکل ڈانس، ویڈیو وائرل

    سوہا علی خان۔ (فائل فوٹو)

    سوہا علی خان۔ (فائل فوٹو)

    Soha Ali Khan Video: سوہا علی خان نے حال ہی میں اپنی ایک کتاب لانچ کی ہے جو کہ بچوں کی کتاب ہے۔ سوہا کی اس کتاب کا نام 'اینی اینڈ بیبو فائنڈ ایچ آدر' ہے۔

    • Share this:
      Soha Ali Khan Video: بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان کا نام انڈسٹری کی باصلاحیت اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہے۔ سوہا علی خان نے بھلے ہی کافی عرصے سے بالی ووڈ سے دوری بنائی ہو، لیکن ان کی دلکشی آج بھی ان کے مداحوں کے سر چڑھ کر بولتا ہے۔ سوہا اپنی بھابھی کرینہ کے بہت قریب ہیں اور دونوں نند بھابھی اپنے بارے میں اپنے مداحوں میں کریز کو برقرار رکھنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتیں۔ اسی دوران سوہا کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو انٹرنیٹ پر آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔

      دراصل، سوہا علی خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تازہ ترین ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں سوہا 'بھور بھئے پنگھٹ' گانے پر بہت خوبصورت کلاسیکل ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں سوہا نیلے رنگ کا انارکلی سوٹ پہنے نظر آرہی ہیں جس پر پیلے رنگ کا دوپٹہ ہے، کلاسیکل اسٹیپس بہت خوبصورتی سے کرتی نظر آرہی ہیں۔ گھونگھرو کے ساتھ رقص کرتے ہوئے سوہا کے تاثرات بھی کمال کے ہیں۔ ساتھ ہی ویڈیو کے پس منظر میں ایک کچا مکان اور صحن اور سیڑھیاں نظر آ رہی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Rakhi Sawant Removes Tatto:سابقہ شوہر کے۔ریتیش کے نام کا ٹیٹو راکھی نے ہٹوایا



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Soha (@sakpataudi)





      سوہا علی خان نے یہ ویڈیو ڈانس کے عالمی دن کے موقع پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی لکھا ہے ’’ہیپی ورلڈ ڈانس ڈے‘‘۔ سوہا کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ سوہا کی اس ویڈیو کو مداح بے حد پسند کر رہے ہیں اور ان کے شاندار ڈانس کی تعریف کرتے تھکتے نظر نہیں آرہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Palak Tiwari on Shweta Tiwari Marriage:شویتا تیواری کی شادی کو لے کر پلک نے کہی بڑی بات!

      بتادیں کہ سوہا علی خان نے حال ہی میں اپنی ایک کتاب لانچ کی ہے جو کہ بچوں کی کتاب ہے۔ سوہا کی اس کتاب کا نام 'اینی اینڈ بیبو فائنڈ ایچ آدر' ہے۔ سوہا کے شوہر کنال کھیمو، بھائی سیف علی خان اور کرینہ کپور خان بھی کتاب کی رونمائی میں پہنچے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: