உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sohail Khan Filmography:اچھے ایکٹر ہی نہیں،بہترین ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور رائٹڑ بھی ہیں سوہیل خان، ان کی فلموں پر ایک نظر

    سوہیل خان کی بطور اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سفر کی مختصر جھلک۔

    سوہیل خان کی بطور اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سفر کی مختصر جھلک۔

    سہیل اور سیما شادی کے 24 سال بعد اب الگ ہونے جا رہے ہیں۔ یہی نہیں، سہیل خان اور سیما خان کو آج فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا۔ آج ہم آپ کو سہیل خان کے کیریئر اور فلموں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ سہیل ایک ملٹی ٹیلنٹڈ انسان ہے۔ سہیل کی انڈسٹری میں ایک خاص پہچان ہے۔

    • Share this:
      Sohail Khan Filmography: بالی ووڈ اداکار سہیل خان اور سیما خان میں طلاق ہونے جا رہی ہے۔ سہیل اور سیما شادی کے 24 سال بعد اب الگ ہونے جا رہے ہیں۔ یہی نہیں، سہیل خان اور سیما خان کو آج فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا۔ آج ہم آپ کو سہیل خان کے کیریئر اور فلموں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ سہیل ایک ملٹی ٹیلنٹڈ انسان ہے۔ سہیل کی انڈسٹری میں ایک خاص پہچان ہے۔

      سہیل خان ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مشہور پروڈیوسر بھی ہیں۔ اس کے علاوہ سہیل خان ایک ماہر ہدایت کار اور مصنف بھی ہیں۔ یہی نہیں سہیل خان ایک اچھے بزنس مین بھی ہیں۔ سہیل خان نے اپنے کیرئیر میں اب تک کئی ہٹ فلمیں دی ہیں جن میں وہ کئی فلموں میں بطور اداکار بھی نظر آئے ہیں۔ سہیل نے سلمان خان کی کئی ہٹ فلمیں بھی پروڈیوس کی ہیں۔

      بطور ایکٹر فلمیں
      سہیل خان نے انہیں 2002 کی فلم میں نے دل تجھ کو دیا سے بطور اداکار شروعات کی، یہ فلم بہت ہٹ ہوئی تھی۔ اس کے بعد سہیل نے 'لکیر'، 'آئی پراوڈ ٹو بی این انڈین،'کرشنا کاٹیج'، 'میں نے پیار کیوں کیا' 'فائٹ کلب'، 'آرین'، 'گاڈ تسی گریٹ ہو'، 'ہیلو'، 'ٹیوب لائٹ'، 'ہیروز' سمیت کئی فلموں میں بطور اداکار نظر آئے ہیں۔ ان میں سے سہیل کی فلم 'کرشنا کاٹیج' زبردست ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      دس سال بڑے سیف سے شادی سے پہلےKareena Kapoorتھیں شاہد کپور کے پیچھے پاگل!

      بطور رائٹر سوہیل کی فلمیں
      سلمان خان اور کاجول کی سپرہٹ فلم 'پیار کیا تو ڈرنا کیا' کے رائٹر بھی سہیل خان ہی ہیں۔ اس فلم میں ارباز خان بھی نظر آئے تھے۔ اس کے علاوہ 'ہیلو برادر'، 'اوزار'، 'جے ہو'، 'میں نے دل تجھے کو دیا'، 'فرکی علی' ان سبھی فلموں کے رائٹر بھی سوہیل خان ہی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      سلمان خان نے کی کنگنا کےDhaakadکی تعریف، کوئن نے کہا-اب نہیں کہوں گی کہ اکیلی ہوں۔۔۔

      بتادیں کہ اس کے علاوہ سہیل خان نے کئی فلمیں بھی پروڈیوس کی ہیں، جنہوں نے باکس آفس پر بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سہیل کو آخری بار سلمان خان کی فلم 'دبنگ 3' میں بطور مہمان اداکار کے طور پر دیکھا گیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: