உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سوہیل خان ، سامنتا ہی نہیں،بلکہ انCelebritiesکے الگ ہونے کی خبر نے بھی توڑ دیا تھا فینس کا دل،دیکھیں فہرست

    کسی نے 5سال تو کسی نے 20 سال پرنا رشتہ کیا ختم۔ چونکانے والے رہے یہ طلاق۔

    کسی نے 5سال تو کسی نے 20 سال پرنا رشتہ کیا ختم۔ چونکانے والے رہے یہ طلاق۔

    بالی ووڈ میں بھی کچھ ایسے جوڑے تھے، جن کی علیحدگی کی خبر سن کر دل بری طرح ٹوٹ گئے۔ حال ہی میں سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان اور ان کی اہلیہ سیما سچدیو نے بھی ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں کو باندرہ میں فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا۔

    • Share this:
      تفریحی دنیا ایک ایسی جگہ ہے جہاں کئی رشتے بنتے ہیں اور کئی رشتے بگڑ جاتے ہیں۔ لیکن بالی ووڈ میں بہت سے ایسے جوڑے ہیں جنہوں نے ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرنے کے بعد بھی اپنا رشتہ ختم کیا۔ بالی ووڈ میں بھی کچھ ایسے جوڑے تھے، جن کی علیحدگی کی خبر سن کر دل بری طرح ٹوٹ گئے۔ حال ہی میں سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان اور ان کی اہلیہ سیما سچدیو نے بھی ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں کو باندرہ میں فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا۔ سہیل اور سیما کے علاوہ بالی ووڈ کے کئی ایسے اداکار ہیں جن کی علیحدگی کی خبر نے سب کو حیران کردیا۔ کوئی 18 اور کسی نے 20 سال کا رشتہ ختم کر دیا۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس فہرست میں کون کون شامل ہے۔

      ارباز خان-ملائیکہ اروڑہ
      ارباز خان اور ملائکہ اروڑا ایک زمانے میں بالی ووڈ میں سب سے زیادہ زیر بحث جوڑے تھے۔ دونوں کی ملاقات ایک کافی شوٹ کے دوران ہوئی جس کے بعد دونوں میں محبت ہوگئی اور دونوں نے سال 1998 میں شادی کرلی۔ ان کی شادی کے کچھ سالوں تک تو سب کچھ ٹھیک رہا لیکن چند سالوں کے بعد ان کے تعلقات میں دراڑ کی خبریں آئیں اور ان کی شادی کے 19 سال بعد ملائکہ اور ارباز نے سال 2017 میں ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

      ریتیک روشن-سوزین خان
      بالی ووڈ کے کرش اور ان کی سابق اہلیہ سوزین کی طلاق کی خبر نے مداحوں کو بری طرح حیران کر دیا تھا۔ لوگوں نے دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا۔ دونوں نے کچھ سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور سال 2000 میں بہت دھوم دھام سے شادی کی لیکن شادی کے 14 سال بعد دونوں نے سال 2014 میں قانونی طور پر ایک دوسرے سے طلاق لے لی۔ ان کی طلاق کی خبر نے مداحوں کا دل توڑ دیا تھا۔

      عامر خان-کرن راو
      بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ سمجھے جانے والے عامر خان نے پہلی شادی رینا دتہ سے کی، جن سے عامر کے دو بچے ہیں۔ لیکن شادی کے 15 سال بعد عامر خان نے اپنی پہلی بیوی سے طلاق لے لی اور وہ 2002 میں ان سے علیحدگی اختیار کر گئے۔ عامر خان نے 28 دسمبر 2008 کو کرن راؤ سے دوسری شادی کی تاہم شادی کے 15 سال بعد کرن اور عامر نے ایک آفیشل بیان جاری کرکے مداحوں کو اپنی علیحدگی سے آگاہ کیا۔ دوسری طلاق کے بعد عامر خان کو کافی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

      سامنتھا رُتھ پربھو-ناگا چیتنیہ
      سمانتھا روتھ پربھو اور ناگا چیتنیا کی طلاق سب سے زیادہ زیر بحث رہی۔ دونوں کی ملاقات ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور اس کے بعد دونوں نے 2017 میں دھوم دھام سے شادی کر لی تھی تاہم شادی کے 5 سال بعد ہی دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ سمانتھا اور ناگا کے تعلقات میں دراڑ کی خبروں نے اس وقت زور پکڑا جب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے آگے سے اکینینی کو ہٹا دیا اور روتھ پربھو کیا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد دونوں نے سال 2021 میں اپنی علیحدگی کی خبر دے کر سب کو حیران کر دیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      دس سال بڑے سیف سے شادی سے پہلےKareena Kapoorتھیں شاہد کپور کے پیچھے پاگل!

      یہ بھی پڑھیں:
      Mumtaz on Rajesh Khanna:ممتاز کی شادی کے بعد رو پڑے تھے راجیش کھنہ؟ ایکٹریس نے بتائی سچائی

      دھنوش-ایشوریہ رجنی کانت
      دھنوش اور سپر اسٹار رجنی کانت کی بڑی بیٹی ایشوریہ رجنی کانت کی علیحدگی کی خبر نے سب کو دنگ کردیا تھا۔ دونوں نے 18 جنوری کو اپنے انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کیا تھا جس میں جوڑے نے ایک دوسرے سے 18 سال سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ دھنوش اور ایشوریہ رجنی کانت کی شادی 2004 میں ہوئی تھی۔ جب دھنوش اور ایشوریہ کی شادی ہوئی تو اس وقت دھنوش کی عمر صرف 21 سال تھی اور ایشوریا کی عمر 23 سال تھی۔ دونوں کی شادی تامل رسم و رواج کے مطابق ہوئی۔ دھنش اور ایشوریہ کے دو بیٹے ہیں، ایک کا نام یاترا راجا اور دوسرے کا نام لنگا راجہ ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: