’عورتوں کو پیٹنے والا درندہ‘سلمان خان کے خلاف پھر بھڑکی سابق گرل فرینڈ، کیے یہ انکشافات
’عورتوں کو پیٹنے والا درندہ‘سلمان خان کے خلاف پھر بھڑکی سابق گرل فرینڈ، کیے یہ انکشافات
سابق بوائے فرینڈ سلمان خان کے خلاف اتنا سب کچھ اگلنے کے بعد اچانک سومی علی نے اپنی یہ پوسٹ بعد میں ڈیلیٹ کردی۔ حالانکہ اس سے پہلے بھی سومی نے سلمان خان کے خلاف کڑوے الفاظ کہے تھے۔
سابق بالی ووڈ اداکارہ اور سوپر اسٹار سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی نے ایک مرتبہ پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بغیر نام لیے سلمان خان کے خلاف کئی چونکانے والے انکشاف کرتے ہوئے اداکار کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔ اداکارہ کی پوسٹ کے مطابق انہیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔
وائلنٹ بوائے فرینڈ تھے سلمان خان سومی علی نے سوشل میڈیا پر سابق بوائے فرینڈ سلمان خان پر حملہ کرتے ہوئے پرانے چٹھے کھولنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے سلمان کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان خان ایک پرتشدد بوائے فرینڈ تھے جو انہیں سگریٹ سے جلاتے تھے۔
سومی علی کا چونکانے والا بیان سومی نے انسٹاگرام پر لکھا، ’اور بھی بہت کچھ آنے والا ہے! ہندوستان میں میرے شو پر روک لگاو پھر مجھے پولیس کیس کرنے کی دھمکی دو، تم صرف ایک بکواس بزدل ٹکڑے ہو۔۔۔ تمہارے وکیل بھاڑ میں جائیں! میرے پاس 50 وکیل ہیں جو مجھے سگریٹ کے جلانے، جسمانی ہراسانی اور آپ کی جانب سے میرے ساتھ کیے گئے لونڈے بازی سے بچانے کے لیے ہیں اور یہ کئی سالوں تک چلا تھا۔۔۔ تو جاو۔۔۔
سلمان کے حامیوں کو بھی لگائی پھٹکار سومی نے اپنی ایک دوسری پوسٹ میں سلمان خان کو ایک پرتشدد عاشق بتاتے ہوئے لکھا، ’تم ایک وائلنٹ سور ہو۔۔۔ اور دھتکار ہے ان سبھی ایکٹریسس پر جو ایسے شخص کو سپورٹی کرتی ہیں جس نے کئی خواتین کو پیٹا ہے۔ دھتکار ہے ان اداکاراوں پر بھی جو ایسے انسان کو سپورٹ کرتے ہین۔۔ اب جنگ شروع ہوچکی ہے۔۔ Truth# Letsdoit# betterwatchoutsk# predator# womanbeater# itswartime# saditI# انہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ استعمال کیے ہیں۔
سومی نے ڈیلیٹ بھی کردیا پوسٹ بتادیں کہ، سابق بوائے فرینڈ سلمان خان کے خلاف اتنا سب کچھ اگلنے کے بعد اچانک سومی علی نے اپنی یہ پوسٹ بعد میں ڈیلیٹ کردی۔ حالانکہ اس سے پہلے بھی سومی نے سلمان خان کے خلاف کڑوے الفاظ کہے تھے۔ اداکارہ نے اپنے پرانے ریلیشن شپ کے ٹوٹنے کی وجہ سلمان خان کا غصیلا پن بتایا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔