உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فالگُنی پاٹھک کے دفاع میں اُتریں سونا مہاپاترا، ’میں نے پائل ہے چھنکائی‘ تنازعہ پر کیا چونکانے والا انکشاف

    فالگُنی پاٹھک کے دفاع میں اُتریں سونا مہاپاترا، ’میں نے پائل ہے چھنکائی‘ تنازعہ پر کیا چونکانے والا انکشاف

    فالگُنی پاٹھک کے دفاع میں اُتریں سونا مہاپاترا، ’میں نے پائل ہے چھنکائی‘ تنازعہ پر کیا چونکانے والا انکشاف

    Sona Mohapatra Supports Falguni Pathak: اس سے پہلے سونا نے ٹوئٹر پر میوزک انڈسٹری پر کریٹیویٹی خراب کرنے کے الزام لگائے تھے۔ انہوں نے سدھارتھ ملہوترا کی فلم تھینک گاڈ کے حالیہ ریلیز گانے منیکے مانگے ہیتے کے ہندی ورژن کو بھی بکواس قرار دیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Sona Mohapatra Supports Falguni Pathak: بالی ووڈ سنگر سونا مہاپاترا نوے کی دہائی کی سوپر ہٹ سنگر فالگُنی پاٹھک کے دفاع میں اتر آئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ’میں نے پائل ہے چھنکائی‘ تنازعہ پر سونا نے اپنا موقف واضح کیا ہے۔ وہ فالگنی پاتھک کو پوری حمایت دیتی نظر آئی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے نیہا ککڑ کو شارٹ کٹ کے ذریعے فیم حاصل کرنے سے بچنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ اس درمیان اب سونا نے ایک نیا ٹوئٹ کیا ہے جس میں وہ سوشل میڈیا ٹرول کی جم کر کلاس لیتی نظر آئیں۔


      سونا مہاپاترا نے ٹرول پر جم کر کی تنقید
      دراصل، حال ہی میں انڈین آئیڈیل 13 کا نیا پرومو جاری ہوا ہے جس میں فالگنی پاٹھک شو کی جج خود نیہا ککڑ ہیں کے ساتھ ایکی ہی اسٹیج پر نظر آرہی ہیں۔ فالگنی نے انڈین آئیڈیل منچ پر گربا گیت گایا تو نیہا نے انہیں لیجنڈری فالگنی میم کہہ کر جم کر تعریف کی۔ یہ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا پر یوزر بھڑک گئے تھے۔ اسے سانگ پروموشن کے لئے پبلسٹی اسٹنٹ بتانے لگے تھے۔ اسی معاملے پر سونا نے فالگنی کو سپورٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ، کچھ بے وقوف لوگ انڈین آئیڈیل پرومو کو پی آر اسٹنٹ بتا کر فالگنی میم کو ٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ ایپی سوڈ اگست میں ہی شوٹ ہوگیا تھا، تب شائد فالگنی جی کو نیہا کے گانے کا پتہ بھی نہ ہو۔‘



      یہ بھی پڑھیں:
      حنا خان نے انڈین آوٹ فٹ میں دکھایا دلکش انداز، بولیں- ہر ساڑی کی ایک کہانی

      یہ بھی پڑھیں:
      شہنازگل نیا ویڈیو وائرل، سجدے سر جھکتا ہے یارا میں کیا کروں، تجھ میں رب دکھتا ہے۔۔۔

      منیکے مانگے ہیتے ہندی ورژن گانے کو بتایا بکواس
      اس سے پہلے سونا نے ٹوئٹر پر میوزک انڈسٹری پر کریٹیویٹی خراب کرنے کے الزام لگائے تھے۔ انہوں نے سدھارتھ ملہوترا کی فلم تھینک گاڈ کے حالیہ ریلیز گانے منیکے مانگے ہیتے کے ہندی ورژن کو بھی بکواس قرار دیا تھا۔ سونا نے لکھا کہ، میوزک انڈسٹری کو عوام کی آواز سننی چاہیے جو ریمیکس سن کر پک گئی ہے۔ حال میں ریلیز گانا منیکے بھی الٹی کرنے لائق ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: