உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سوناکشی سنہا کی فلم کا ڈائیلاگ بول رہا تھا یہ کامیڈین، اداکارہ نے جڑ دیا تھپڑ!

    سوناکشی سنہا کی فلم کا ڈائیلاگ بول رہا تھا یہ کامیڈین، اداکارہ نے جڑ دیا تھپڑ!

    سوناکشی سنہا کی فلم کا ڈائیلاگ بول رہا تھا یہ کامیڈین، اداکارہ نے جڑ دیا تھپڑ!

    کیس تو بنتا ہے، کا یہ ویڈیو کافی مزیدار ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ اس ایپی سوڈ مین سوناکشی اور کیا کیا دھمال مچاتی ہیں۔ اگر بات ان کے ورک فرنٹ کی کریں تو حال ہی میں ان کی فلم ڈبل ایکسل کا ٹیزر سامنے آیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      سوناکشی سنہا نے سال 2010 میں آئی سلمان خان کی فلم دبنگ سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔ اس فلم م یں سلمان کے ساتھ ان کی جوڑی اور ان کا انداز دونوں فینس کو کافی پسند آئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا ڈائیلاگ، ’تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پیار سے لگتا ہے‘ بھی کافی پاپولر ہوا تھا۔ وہیں سوناکشی سنہا کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس مین اسی ڈائیلاگ کو بولنے پر اداکارہ کامیڈین پریتوش ترپاٹھی کو تھپڑ مارتی نظر آرہی ہیں۔

      ’کیس تو بنتا ہے‘ کا ہے ویڈیو
      ان دنوں ایمزون منی ٹی وی پر ریتیش دیشمکھ کا شو کیس تو بنتا ہے کافی سرخیاں بٹور رہا ہے۔ اس شو کے ہر ایک ایپی سوڈ میں بالی ووڈ کے الگ الگ ستارے شرکت کررہے ہیں۔ وہیں اب اس شو میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نظر آنے والی ہیں، جس کا پرومو ویڈیو سامنے آیا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by amazon miniTV (@amazonminitv)





      اداکارہ نے مارا تھپڑ
      سامنے آئے اس پرومو ویڈیو مین شو کے تھیم کے مطابق سوناکشی پر الزام لگ رہے ہیں اور خوب مذاق مستی بھی ہورہی ہے۔ اس درمیان کامیڈین پرتیوش ترپاٹھی سے سوناکشی ان کی فلم کا ڈائیلاگ بولنے کو کہتی ہیں۔ ترپاٹھی ڈائیلاگ بولتے ہوئے کہتے ہیں، تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا ہے پیار سے لگتا ہے۔ جس کے بعد اداکارہ ان سے پوچھتی ہیں، ڈر نہیں لگتا ہے، اور انہیں ایک تھپڑ ماردیتی ہے۔ حالانکہ، یہ کوئی اصلی تھپڑ نہیں ہے، بلکہ شو میں کامیڈی کے لئے کیا گیا ایک مذاق ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      یوزر نے عرفی جاوید کو دیا کپڑے کا آفر، کہا-بھجواؤں کیا؟ اداکارہ نے دیا یہ جواب

      یہ بھی پڑھیں:
      وراٹ کوہلی، پرینکا چوپڑا کے بعد Shraddha Kapoor نے بھی حاصل کی یہ بڑی کامیابی

      بہرحال، کیس تو بنتا ہے، کا یہ ویڈیو کافی مزیدار ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ اس ایپی سوڈ مین سوناکشی اور کیا کیا دھمال مچاتی ہیں۔ اگر بات ان کے ورک فرنٹ کی کریں تو حال ہی میں ان کی فلم ڈبل ایکسل کا ٹیزر سامنے آیا ہے۔ یہ فلم 14 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے، جس میں ہما قریشی بھی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: