உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنگا لینے والوں کو سوناکشی سنہا نے کیا خبردار، کہا-بڑے بڑے دبنگوں اور لٹیروں کے ساتھ کرچکی ہوں کام۔۔۔

    سوناکشی سنہا۔ (فائل فوٹو)

    سوناکشی سنہا۔ (فائل فوٹو)

    سوشل میڈیا پر سوناکشی سنہا کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ سونا کے اس قاتلانہ انداز کو فینس نے بہت پسند کیا ہے۔ آپ Amazon منی ٹی وی ایپ پر کیس تو بنتا ہے میں سوناکشی سنہا کا یہ ایپی سوڈ مفت دیکھ سکتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ہندی سینما کی سب سے مشہور اداکاراوں میں سے ایک سوناکشی سنہا اپنے دبنگ اسٹائل کے لئے کافی جانی جاتی ہیں۔ بے باک انداز میں سوناکشی سنہا کے تیور دیکھنے لائق رہتے ہیں۔ اس درمیان سوناکشی سنہا کا نیا ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں سوناکشی ان سے پنگا لینے والوں کی کلاس لیتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

      سوناکشی سنہا نے کی سب کی بولتی بند
      ہفتہ کو سوناکشی سنہا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو مین سوناکشی یہ کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ انہوں نے بڑے بڑے دبنگ اور لٹیروں کےس اتھ کام کیا ہے۔ مجھ سے پنگا لینے والوں کی قسمت پھوٹنے والی ہے۔

      دراصل، سوناکشی سنہا کا یہ ویڈیو رتیش دیشمکھ کے کامیڈی شو’کیس تو بنتا ہے‘ کا پرومو ہے۔ جی ہاں بہت جلد سوناکشی سنہا کیس تو بنتا ہے شو میں شرکت کرنے والی ہیں۔

      یہ شو سیلبس کی کھنچائی کرنے کے لئے کافی جانا جاتا ہے، لیکن سوناکشی نے اُلٹا اس شو کے فنکاروں کی ہی کلاس لگا دی ہے۔ جس کا اندازہ آپ اس پرومو میں دیکھ سکتے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)





      پرومو میں آپ دیکھیں گے کہ سوناکشی ایک ایک کرکے شو کے سبھی ارکان کو اپنے تیور کا نظارہ دکھا رہی ہیں۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سوناکشی سنہا کے ساتھ پنگا لینا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Bigg Boss 16 کے یہ ہیں پہلے کنفرم کھلاڑی، شو کے لئے ہٹ ثابت ہوسکتے ہیں چھوٹاپیکٹ بڑادھماکہ

      یہ بھی پڑھیں:
      ساگر’سلمان‘پانڈے کے دیہانت پر بھائی جان کا جذباتی پوسٹ،’میرا ساتھ دینے کے لئے دل سے شکریہ

      کہاں دیکھیں یہ ایپی سوڈ
      سوشل میڈیا پر سوناکشی سنہا کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ سونا کے اس قاتلانہ انداز کو فینس نے بہت پسند کیا ہے۔ آپ Amazon منی ٹی وی ایپ پر کیس تو بنتا ہے میں سوناکشی سنہا کا یہ ایپی سوڈ مفت دیکھ سکتے ہیں۔ سوناکشی سنہا کی آنے والی فلموں کی بات کریں تو سوناکشی فلم ڈبل ایکسل میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں سوناکشی سنہا کے ساتھ ہما قریشی بھی مرکزی کردار میں موجود ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: