Sonakshi Sinhaنے کہا’میری شادی کی اتنی فکر تو میرے والدین کو بھی نہیں ہے جتنی لوگوں کو ہورہی ہے‘
سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کو لے کر اڑ رہی افواہوں پر یہ دیا جواب۔
Sonakshi Sinha Marriage: اداکارہ ایک سنسنی خیز سیریز 'دہاڑ' میں نظر آئیں گی۔ سوناکشی کا کہنا ہے کہ 'آپ میرے کردار کو دیکھ کر بالکل مایوس نہیں ہوں گے، لیکن آپ کو اسے دیکھ کر بہت مزہ آئے گا۔ بتادیں کہ سوناکشی کی مشہور فلموں میں راؤڈی راٹھور، لٹیرا اور دبنگ وغیرہ شامل ہیں۔
Sonakshi Sinha Marriage:اداکارہ سوناکشی سنہا گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی شادی کی خبروں کو لے کر بحث میں ہیں۔ تاہم اگر اداکارہ کی بات کی جائے تو ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ذاتی وجوہات کی وجہ سے نہیں بلکہ ورک فرنٹ کی وجہ سے بحث میں آئیں۔ حال ہی میں سوناکشی نے ایک انٹرویو میں کہا، 'میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ جب بھی میری بات ہو تو وہ میرے کام کے بارے میں ہو، لیکن ہاں لوگوں کو تجسس تو رہتا ہی ہے۔ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ میری زندگی میں کیا ہو رہا ہے اور اس کے بارے میں قیاس آرائیاں کرتے رہتے ہیں۔
سوناکشی مزید کہتی ہیں کہ 'میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں اس وقت تک کسی کو کچھ نہیں بتاؤں گی جب تک میں خود نہ چاہوں۔ میں ایسی ہی ہوں اور آپ کو میرے سوشل میڈیا پر بھی یہی خوبیاں نظر آئیں گی۔ میں صرف وہی شیئر کرتی ہوں جو میں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا چاہتی ہوں اور کچھ نہیں۔ شادی کے بارے میں اڑ رہی افواہوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے کہا کہ کہ 'میرے والدین بھی میری شادی کے بارے میں اتنا نہیں پوچھتے جتنا میڈیا اور عوام پوچھتی ہیں'۔ بات اگر سوناکشی کے کام کی ، کی جائے تو سوناکشی جلد ہی OTT پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے والی ہیں۔
اداکارہ ایک سنسنی خیز سیریز 'دہاڑ' میں نظر آئیں گی۔ سوناکشی کا کہنا ہے کہ 'آپ میرے کردار کو دیکھ کر بالکل مایوس نہیں ہوں گے، لیکن آپ کو اسے دیکھ کر بہت مزہ آئے گا۔ بتادیں کہ سوناکشی کی مشہور فلموں میں راؤڈی راٹھور، لٹیرا اور دبنگ وغیرہ شامل ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔