سوناکشی سنہا کے فین نے خود کی جان لینے کی دی دھمکی، پاگل پن دیکھ کر اُڑے Actress کے ہوش
سوناکشی سنہا۔ (فائل فوٹو)
اس ویڈیو میں سوناکشی سنہا وینیٹی وین روم میں ہے، جو بھارتی کا ہے۔ سوناکشی سنہا وینیٹی میں بیٹھی بھارتی کا انتظار کر رہی ہیں، جب ایک فین باتھ روم سے باہر آتا ہے
سلمان خان کی فلم دبنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی سوناکشی سنہا کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ وہ جب بھی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ کرتی ہیں تو ان کے مداح ان پر بے پناہ محبت کی بارش کرتے ہیں۔ لیکن سوناکشی سنہا، جو حال ہی میں بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے شو خطرہ خطرہ میں مہمان کے طور پر پہنچی تھیں، اپنے ایک مداح کی حرکت سے اس قدر خوفزدہ ہوگئیں کہ اپنی وینٹی وین میں زور زور سے چیخنے لگیں۔ یہی نہیں ان کے مداح نے انہیں دھمکی بھی دی کہ اگر ان کی بات نہ سمجھی تو جان دے دیں گے۔
فین کی حرکت دیکھ کر دبنگ ایکٹریس کے اُڑے ہوش
دراصل اس ویڈیو میں سوناکشی سنہا وینیٹی وین روم میں ہے، جو بھارتی کا ہے۔ سوناکشی سنہا وینیٹی میں بیٹھی بھارتی کا انتظار کر رہی ہیں، جب ایک فین باتھ روم سے باہر آتا ہے، جسے دیکھ کر سوناکشی سنہا نے ان سے پوچھا کہ تم یہاں کیا کر رہے ہو؟ جس کے جواب میں مداح نے اسے کہا کہ میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں اور میں نے آپ کے نام کا ٹیٹو بنوایا ہے۔ میں تمہیں صرف یہ بتانے آیا ہوں کہ تم مجھ سے شادی کرلیجیے، اور وہ آئینے پر سونا لکھتا ہے۔ سوناکشی سنہا مداح کی ایسی دیوانگی دیکھ کر تھوڑی گھبرا جاتی ہیں۔ سوناکشی جب کچھ نہیں بولتی تو مداح نے ان سے کہا کہ اگر آپ نے نہیں سمجھا تو میں اپنی جان بھی دے دوں گا۔
فین کی یہ بات سن کر سوناکشی کی نکلی چیخ
سوناکشی کے لیے اپنی دیوانگی کا ثبوت دیتے ہوئے جیسے ہی مداح نے جیب سے چاقو نکال کر اپنے گلے پر لگایا تو سوناکشی سنہا کے ہوش اڑ گئے اور انہوں نے چلاکر لوگوں کو آواز دی۔ لیکن اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ سوناکشی کے مداح کا کریز اتنا حقیقی ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہے۔
دراصل، خطرہ خطرہ کی میزبان اور پروڈیوسر بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا نے فرح خان کے ساتھ سوناکشی سنہا کے ساتھ یہ پرینک کیا تھا۔ کلرز نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ سوناکشی سنہا اس ہفتے خطرہ خطرہ میں ایک گیم کھیلتی اور فرح کے پھٹکے کھاتے نظر آئیں گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔