உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سوناکشی سنہا سے مداحوں نے پوچھا- ’کیسے گھٹایا اپنا وزن‘؟ اداکارہ کے دلچسپ جواب نے بٹوری سرخیاں

    بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا (Sonakshi Sinha) نے مداحوں کے لئے انٹرکشن سیشن رکھا تھا۔ اس دوران ایک فین نے ان سے وزن گھٹانے کی ٹپس مانگی۔ اس پر سوناکشی نے ایک دلچسپ جواب دیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا (Sonakshi Sinha) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ ان کا سینس آف ہیومرکافی کمال کا ہے۔ وہ بہت ہی بیباکی سے ہر موضوع پر اپنی رائے رکھتی ہیں۔ ’آسک می انیتھنگ‘ سیشن کے دوران مداحوں نے ان سے پرسنل اور پروفیشنل فرنٹ کی بات کی۔ سوناکشی نے بھی مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

      ایک مداح نے سوناکشی سنہا (Sonakshi Sinha Weight Loss) سے ویٹ لوز ٹپس بھی پوچھی۔ اس پر انہوں نے ہیلوریس جواب دیا۔ مداحوں نے ان سے ان کے فیورٹ کارٹون، بیسٹ فرینڈ اور نک نیم جیسے کئی سوال پوچھے تھے۔ ایک مداح نے ان سے وزن کم کرنے کی ٹپس بھی مانگی۔ اس پر سوناکشی سنہا نے دلچسپ جواب دیا۔ انہوں نے کہا، ’آپ ہوا کھاو‘۔ سوناکشی نے مداح سے پوچھے گئے سوال اور اپنے رسپانس کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

      ایک مداح نے سوناکشی سے چلانے کے لئے کہا۔ اس پر وہ انہیں چلاکر بھی دکھاتی ہیں۔ ایک فین کے نک نیم پوچھنے پر انہوں نے کہا، ’آپ ہی اندازہ لگائیے‘۔ ایک فین نے ان سے گلابی آوٹ فٹ والی تصویر شیئر کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے گلابی ڈریس والی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ وہیں ایک فین نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی زبان سے ناک کو چھوسکتی ہیں؟ اس پر انہوں نے ’نہیں‘ کا رپلائی دیا۔

      واضح رہے کہ سوناکشی سنہا حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’بھج: دی پرائڈ آف انڈیا (Bhuj:The Pride Of India)‘ میں دکھائی دی ہیں۔ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے، سوناکشی سنہا نے 30 کلو وزن کم کیا تھا۔ برائیڈس ٹوڈے میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران، سوناکشی سنہا نے اپنی فٹنس جرنی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا وزن گھٹانے کی جرنی ایک آرگینک پروسیس رہا ہے اور 95 کلو وزن ہونے سے بھی ان کی خود اعتمادی کم نہیں ہوئی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: