உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sonali Phogatسے لے کر سشانت سنگھ اور شری دیوی تک۔۔۔ ان ستاروں کی موت پر اٹھے سوال

    ان ستاروں کی موت رہی پراسرار۔

    ان ستاروں کی موت رہی پراسرار۔

    Celebrities Who Died Under Mysterious Circumstances: حالیہ برسوں میں ہم سے جدا ہوجانے والے اداکاروں اور اداکاراؤں سے، جنہوں نے بہت چھوٹی عمر میں ہی دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Lucknow | Bangalore | Hyderabad
    • Share this:
      Celebrities Who Died Under Mysterious Circumstances:بی جے پی لیڈر اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ کی موت سرخیوں میں ہے۔ پہلے ہارٹ اٹیک سے ان کی موت ہونے کی بات سامنے آئی تھی۔ مگر جیسے جیسے سچ کی پرتیں کھلتی جارہی ہیں، یہ موت کا کیس مرڈر کیس میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔ اب تہہ تک پہنچ پانے میں کتنی کامیابی ملتی ہے، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ مگر اس کیس نے ایک بار پھر انٹرٹنمنٹ انڈسٹری کے ان ستاروں کی یاد تازہ کردی ہے جن کی موت ایک مسٹر ہی رہ گئی۔

      آئیے شروع کرتے ہیں حالیہ برسوں میں ہم سے جدا ہوجانے والے اداکاروں اور اداکاراؤں سے، جنہوں نے بہت چھوٹی عمر میں ہی دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ ان کی اچانک موت سے ان کے مداحوں کو جتنا صدمہ ہوا، اتنا ہی ان کی موت کی وجوہات نے سب کو الجھا کر رکھ دیا۔

      سوشانت سنگھ راجپوت
      سوشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں بات کریں تو ان کا ذکر آتے ہی ان کا مسکراتا چہرہ آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے۔ زندہ دلی کی وہ بہترین مثال تھے۔ کامیابی کے سفر پر تیزی سے آگے بڑھ رہے تھے مگر قسمت میں کچھ اور ہی لکھا تھا۔ 14 جون 2020 کو وہ ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ پہلے قدرتی موت بتائی گئی لیکن بعد میں ہر پہلو سے چھان بین کی گئی۔ کئی گرفتاریاں بھی ہوئیں۔ ایک طرح سے سوشانت کے فینس کو انصاف ملنا ملک کا مسئلہ بن گیا ہے۔ لیکن یہ خودکشی کا معاملہ تھا یا قتل، اس بارے میں کچھ واضح نہیں ہو سکا۔

      پرتیوشا بنرجی
      ٹی وی انڈسٹری کی ہی بات کریں تو پرتیوشا بنرجی کی کہانی بھی کچھ سوشانت سے ملتی جلتی ہے۔ 'بالیکا ودھو' میں آنندی کے کردار سے گھر گھر مشہور ہونے والی پرتیوشا اپنے کیریئر میں بہت اچھا کام کر رہی تھیں۔ وہ 11 اپریل 2016 کو پھندے سے لٹکی پائی گئی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے یہ قدم اپنی ذاتی زندگی سے پریشان ہو کر اٹھایا۔ لیکن موت کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آپائی۔

      جیا خان
      فلم انڈسٹری کی بات کریں تو امیتابھ بچن جیسے عظیم اداکار کے ساتھ فلم نشبدھ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی جیا خان نے اپنی موت سے بھی سبھی کو نشبدھ کردیا تھا۔ وہ بھی بہت کم عمر میں اس دنیا کو چھوڑ کر چلی گئیں۔ دعویٰ کیا گیا کہ وہ ایک برے ریلشن شپ میں تھیں۔ 3 جون 2013 کو وہ اپنے گھر پر مردہ پائی گئی تھیں، ان کی نعش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی۔

      شری دیوی
      مرڈر مسٹری کیبات کریں تو عظیم اداکارہ شری دیوی کا نام بھی آئے گا ہی۔ ان کی موت بھی اچانک ہوئی تھی جس سے ہر کوئی صدمے میں ااگیا تھا۔ موت کی وجہ سے بھی لوگوں کو بالکل فلمی لگی۔ اس لئے شک گہرا ہوگیا۔ وہ دبئی میں اپنے بھتیجے کی شادی میں شامل ہونے گئی تھیں۔ وہیں ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں وہ مردہ پائی گئیں۔ موت کی وجہ سے کو لے کر ہر کوئی سوال اٹھانے لگا۔ شک کے گھیرے میں شوہر بونی کپور بھی آئے، مگر نتیجہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      بھوجپوری کوئن Akshara Singh نے ’آفت‘ گانے پر وجئے دیورکونڈہ کے ساتھ کیا زبردست ڈانس

      یہ بھی پڑھیں:
      بیٹے کو ایک ساتھ چھوڑنے آئےMalaika Arora-Arbaaz Khan، ایک دوسرے سے کتراتے آئے نظر

      دویویا بھارتی
      فلم انڈسٹری سے دیویا بھارت اور پروین بابی جیسی جانی مانی اداکاراوں کی موت بھی پراسرار حالات میں ہی ہوئیں تھیں۔ دیویا کی موت کو تو انڈسٹری کا سب سے چونکادینے والا مرڈر مسٹری بتایا جاتا ہے۔ بالکل فلمی کہانی کی طرح۔ محض 19 سال کی عمر میں وہ یہ دنیا چھوڑ کر چلی گئیں۔ اپنے کرئیر کی بلندیوں پر وہ کامیابی کی تیزی سے سیڑھیاں چڑھ رہی تھیں۔ پانچ اپریل 1993 کو نشہ کی حالت میں اپنے گھر کی بالکنی سے گر کر دیویا کی موت ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔ مگر کہا جاتا ہے کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ ایک سازش تھی۔ انہیں کسی نے دھکا دیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: