ہندوستانی کرکٹر شبھمن گل ان دنوں اپنی لو لائف کو لے کر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اور سچن تنڈولکر کی بیٹی سارا تینڈولکر کے ساتھ شبھمن کے افیئر کی خبریں اڑ چکی ہیں۔ اس بیچ کچھ لوگوں نے شبھمن گل کا نام اداکارہ ماڈل سونم باجوا کے ساتھ بھی جوڑ دیا۔ حالانکہ اس کی خبر جب سونم کو لگی تو انہوں نے سارا سچ بتادیا۔
کیا سونم باجوا کو ڈیٹ کررہے ہیں شبھمن گل؟ دراصل، ایک یوزر نے ٹوئٹر پر سونم باجوا اور شبھمن گل کی ایک فوٹو پوسٹ کی ہے، جس میں دونوں ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔ اس کے کیپشن میں یوزر نے لکھا، ’گل کے بیک ٹو بیک سنچری مارنے کے پیچھے کی وجہ‘۔ اس ٹوئٹ پر یوزرس جواب دے رہے ہیں۔ ایک یوزر نے لھا، واقعی سونم باجوا ہیٹ۔ دوسرے نے کمنٹ کیا، آگ لگادی بھائی۔
سونم نے دیا یہ جواب اب اس ٹوئٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے سونم باجوا نے جواب دیا ہے۔ انہوں نے لکھا، یہ سارا کا سارا جھوٹ ہے۔ اب اس پر یوزرس ریپلائی کررہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا، ایپک ریپلائی۔ دوسرے یوزر نے لکھا، اتنا سارا سارا یوزر کردیا۔ وہیں، ایک اور یوزر نے لکھا، اشارہ سمجھو۔ سونم باجوا نے کیپشن میں ’سارا‘ کا نام لکھ کر سار علی کی طرف اشارہ کیا ہے اور شبھمن گل کی ٹانگ کھینچی ہے۔
سارا کو ڈیٹ کرنے سوال پر شبھمن گل نے دیا یہ جواب بتادیں کہ کچھ عرصہ قبل کرکٹر شبھمن گل سونم باجوا کے ٹاک شو میں پہنچے تھے، جہاں ان سے سارہ علی خان سے ڈیٹنگ کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔ ٹاک شو میں سونم نے پوچھا کہ بالی ووڈ کی سب سے فٹ اداکارہ کون ہے؟ جس پر انہوں نے سارہ علی خان کا نام لیا۔ اس کے بعد سونم نے پوچھا کہ کیا آپ سارہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں، تو شبھمن نے کہا کہ شاید۔ اس کے بعد سونم ہنسنے لگتی ہے۔ وہ پنجابی میں پوچھتی ہے، 'سارا کا سارا سچ بولو پلیز'۔ اس کے جواب میں شبھمن گل کا کہنا ہے کہ 'میں سارا کا سارا سچ بول رہا ہوں۔'
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔