ممبئی: بالی ووڈ ادا کار انل کپور (Anil Kapoor) کی چھوٹی بیٹی ریا کپور اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ کرن بولانی (Karan Boolani) کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ انل کپور کی بڑی بیٹی سونم کپور(Sonam Kapoor) اپنی چھوٹی بہن ریا کپور (Rhea Kapoor Wedding) کی شادی میں شوہر آنند آہوجا کے ساتھ پہنچی۔ سونم کپور اس دوران کافی خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کو لے کر سوال اٹھنے لگے کہ کیا وہ حاملہ ہیں؟
بہن ریا کپور کی شادی میں سونم کپور کافی خوش نظر آرہی تھیں۔ وہیں ان کے لُک کی بات کریں تو انہوں نے پیسٹل گرین کلر کا انارکلی سوٹ پہنا تھا۔ سونم کپور اس دوران کافی صحتمند نظر آرہی تھیں، جسے دیکھ کر ان کے مداح قیاس آرائی کرنے لگے کہ کہیں سونم کپور کوئی خوشخبری تو نہیں دینے والی ہیں۔ اداکارہ کی تصویر اور ویڈیو دیکھ کر مداح ان کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سونم کپور کی پریگننسی کو لے کر صارف مسلسل سوال اٹھا رہے ہیں۔

سونم کپور بہن کی شادی میں شوہر آنند آہوجا کے ساتھ پہنچیں۔ تصویر کریڈٹ: @ViralBhayani instagram
اس سے قبل سونم کپور (Sonam Kapoor) کے حاملہ ہونے پر کئی سوال کئے گئے تھے۔ سونم کپور گزشتہ دنوں لندن (London) سے ممبئی لوٹیں، بیٹی کے آنے کی خوشی میں پاپا انل کپور خود ایئر پورٹ پر انہیں ریسیو کرنے کے لئے پہنچے تھے۔ سونم کپور ایئر پورٹ پر اپنے پاپا کو دیکھ کر جذباتی نظر آئی تھیں۔ اس دوران بھی سونم کپور کے مداحوں نے ان کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائی کر رہے تھے۔ حالانکہ انہوں نے انسٹا گرام پر ایسی خبروں کو مسترد کر دیا تھا۔
آپ کو بتا دیں کہ اداکارہ سونم کپور بہت جلد فلم میں نظر آنے والی ہیں۔ سونم کپور نے اس کی شوٹنگ پوری کرلی ہے۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور وقت وقت پر اپنے پروجیکٹ کے بارے میں مداحوں کو بتاتی رہتی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔