உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ماں بننے کے بعدSonam Kapoorنے فلانٹ کیا اپنا بیلی فیٹ، ڈیلیوری کے بعد شیئر کی ایسی تصویریں

    اداکارہ سونم کپور نے بیٹے کو دیا ہے جنم۔ (Photo: @sonamkapoor/Instagram)

    اداکارہ سونم کپور نے بیٹے کو دیا ہے جنم۔ (Photo: @sonamkapoor/Instagram)

    Sonam Kapoor Postpartum Pics: سونم کپور اور آنند آہوجا نے 20 اگست کو اپنے بیٹے کی آمد کی خبر پوری دنیا کو دی تھی۔ انہوں نے لکھا، ہم جانتے ہیں کہ ہماری زندگی مکمل طور پر بدلنے والی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      Sonam Kapoor Postpartum Pics: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے پیر ان دنوں زمیں پر نہیں ٹک رہے ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔ وہ نئی نئی ماں بنی ہیں اور بہت خوش ہیں۔ کپور فیملی میں بھی سونم کے بچے کے آنے پر جشن کا ماحول ہے۔ سوشل میڈیا پر سونم کے بے بی بوائے کی تصویریں جم کر وائرل ہوئی تھیں۔ اس درمیان اب سونم کپور نے انسٹاگرام پر اسٹیٹس شیئر کیا ہے۔ اس میں اداکارہ ڈیلیوری کے بعد اپنا پوسٹ مارٹم بیلی فیٹ فلانٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔ انسٹاگرام اسٹوری پر سونم کپور نے ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس کلپ میں اداکارہ شیشے کے سامنے پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ سونم نے ڈیلیوری کے بعد اپنے فیٹ بیلی کو دیکھتے ہوئے تصویریں پوسٹ کیں۔ پریگننسی کے بعد اب سونم کافی بدل گئی ہیں۔

      سونم نے اس ویڈیو میں سیاہ جیگنگ اور لمبی اوور سائز کی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔ انہوں نے چشمہ لگایا ہوا ہے اور کھلے بالوں میں وہ ایک ’کول مام‘ لگتی ہے۔ سونم کپور نے اس ویڈیو کلپ کے ساتھ بتایا ہے کہ وہ ابھی تک اپنے میٹرنٹی کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔ بیٹے کو جنم دینے کے بعد ان کا پیٹ پوری طرح سے اندر نہیں گیا ہے۔ ویڈیو میں سونم کپور یہ کہتے ہوئے نظر آرہی ہیں کہ پیٹ اندر نہیں گیا، لیکن یہ بھی اچھا لگ رہا ہے۔



      یہ بھی پڑھیں:

      کھانے کی چیزوں سےTina Dattaنے بنائے گنپتی، فینس کررہے ہیں جم کر تعریف

      یہ بھی پڑھیں:

      سشانت کے ساتھ بریک اپ کے بعدAnkita Lokhandeکی زندگی میں ہوئی تھی وکی جین کی انٹری

      بتادیں کہ سونم کپور اور آنند آہوجا نے 20 اگست کو اپنے بیٹے کی آمد کی خبر پوری دنیا کو دی تھی۔ انہوں نے لکھا، ہم جانتے ہیں کہ ہماری زندگی مکمل طور پر بدلنے والی ہے۔ وہیں سونم کے والد انیل کپور نے بھی سوشل میڈیا پر نانا بننے کی خوشی کا اظہار کیا۔ فی الحال سونم کپور کے بیٹے کا نام طئے نہیں ہوا ہے۔ نانا انیل کپور نے بتایا تھا کہ بیٹے کا نام 'کے' کے حرف پر رکھا جائے گا۔ حالانکہ گھر میں سب ابھی تک بچے کو سمبا کے نام سے پکار رہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: