ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا انکشاف ، بچپن میں میرے ساتھ ہو چکی ہے چھیڑ چھاڑ

سونم نے یہ انکشاف معروف فلم ناقد راجیو مسند کے شو دی بالی ووڈ راونڈ ٹیبل 2016 میں کیا۔ تاہم سونم نے یہ نہیں بتایا کہ کس نے ان کے ساتھ ایسا کیا

  • Pradesh18
  • Last Updated: Dec 14, 2016 11:56 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا انکشاف ، بچپن میں میرے ساتھ ہو چکی ہے چھیڑ چھاڑ
سونم نے یہ انکشاف معروف فلم ناقد راجیو مسند کے شو دی بالی ووڈ راونڈ ٹیبل 2016 میں کیا۔ تاہم سونم نے یہ نہیں بتایا کہ کس نے ان کے ساتھ ایسا کیا

ممبئی : بالی ووڈ کی اسٹائل آئکن کہی جانے والی سونم کپور نے اپنے بارے میں ایک ایسا انکشاف کیا ہے ، جس کے بارے میں بات کرنے کے لئے شاید ہر لڑکی کو ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ سونم نے ایک شو میں بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھیں ، تب ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی اور یہ ان کے لئے کافی تکلیف دہ رہا تھا۔

سونم نے یہ انکشاف معروف فلم ناقد راجیو مسند کے شو دی بالی ووڈ راونڈ ٹیبل 2016 میں کیا۔ تاہم سونم نے یہ نہیں بتایا کہ کس نے ان کے ساتھ ایسا کیا۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے سونم تھوڑی جذباتی بھی ہو گئیں۔ فی الحال شو کا صرف پرومو ریلیز کیا گیا ہے ، جس میں سونم یہ بتاتی نظر آ رہی ہیں۔ پرومو میں سونم کے علاوہ ودیا بالن، رادھیکا آپٹے، انوشکا شرما اور عالیہ بھٹ بھی راجیو سے اس بارے میں بات کرتی نظر آ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ سونم ایسی پہلی اداکارہ نہیں ہیں ، جنہوں نے اس معاملہ پر کھل کر بات کی ہے یا اپنے بارے میں بتایا ہے۔ اس سے پہلے کالکی كوچلن، کنگنا رناوت اور تاپسي پنو بھی اس بارے میں کھل کر بات کر چکی ہیں۔

First published: Dec 14, 2016 11:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading