بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور آہوجا نے حال میں اپنے بچے کو جنم دیا ہے۔ اداکارہ ان دنوں بیٹے وایو کے ساتھ روٹین ویڈیو اور تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ مدرہوڈ کو انجوائے کرتے ہوئے سونم اپنی فٹ فیگر میں واپس لوٹنے کے لیے بھی محنت کرنے لگی ہیں۔
بیٹے کی پیدائش کے 4 مہینے بعد ہی فٹ ہوئی سونم ماں بننےکے بعد بھی سونم کپور کا فٹ رہنے کا جنون کم نہیں ہوا ہے، اداکارہ نے 20 اگست 2022 کو اپنے فرسٹ بے بی کو جنم دیا تھا۔ آنند آہوجا سے شادی کے 4 سال بعد سونم نے ماں بننے کا فیصلہ کیا تھا۔ حاملہ رہتے ہوئے اداکارہ کا کچھ وزن بڑھ گیا تھا۔ اس کے لیے اب وہ واپس فیگر پانے کی کوشش کررہی ہیں۔
بے بی کو جنم دینے کے چار مہینوں کے اندر ہی سونم واپس فٹنیس میں آگئی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے غضب ٹرانسفارمیشن سے سبھی کو چونکا دیا ہے۔ فی الحال سوشل میڈیا پر سونم کپور کا پوسٹ پارٹم ورک آوٹ روٹین ویڈیو سامنے آیا ہے۔
بچے کو جنم دینا ہے ایک خودغرض فیصلہ 37 سال کی اداکارہ بلیک برالیٹ کے ساتھ شرگ، جاگرس پینٹ اور شوز میں فٹ نظر آرہی تھیں۔ سونم کے نئے ویڈیو ’نیو مامی ایکسرسائز‘ کے لیے انسپریشن کا کام کریں گے۔ اس سے پہلے سونم نے بے بی کے آنے کے بعد کئی فیشن ایونٹس میں حصہ لیا ہے۔
ووگ انڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں، ’نیرجا‘ اداکارہ نے مدرہوڈ اپنانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ماں بننا ایک نجی اور خودغرض فیصلہ ہے۔ سونم نے کہا، ترجیحات بدلتی ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ بچہ میرا بن جائے گا۔‘ اس معاملے کی سچائی یہ ہے کہ انہوں نے اس دنیا میں آنا نہیں منتخب کیا۔ آپ نے انہیں یہاں لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے یہ بہت خودغرض فیصلہ ہے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔