உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sonam Kapoor Stylish Diva:وحیدہ رحمن، سیمتا پاٹل اور شبانہ اعظمی جیسی نظر آتی ہیں یہ اداکارہ، سبھی مانتے ہیں اسٹائل آئیکان

    بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور۔

    بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور۔

    Sonam Kapoor Stylish Diva: سونم نے کہا تھا کہ وہ ٹوئنٹیس ایچ گروپ میں تھی، اس کے حساب سے اگر اتنی چھوٹی عمر میں انہیں کوئی آئیکان کہے تو اسے سن کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خود پر محنت کرنا اور خود کو سنوارنا اچھا لگتا ہے۔

    • Share this:
      Sonam Kapoor Stylish Diva: سونم کپور کے مداحوں کا خیال ہے کہ وہ کچھ حد تک تجربہ کار اداکارہ وحیدہ رحمٰن جیسی لگتی ہیں۔ یہاں تک کہ سونم خود بھی مانتی ہیں کہ وہ کافی حد تک وحیدہ جیسی نظر آتی ہیں۔ اس سے متعلق سونم نے ایک واقعہ شیئر کیا کہ جب وہ فلم دہلی 6 کی شوٹنگ کر رہی تھیں تو وہ پہلی بار شوٹنگ سیٹ پر آئیں۔ انہوں نے خود سونم سے کہا کہ 'بیٹا میں نے تمہاری فلم دیکھی ہے، تم میرے جیسی لگ رہی ہو'۔ اتنی بڑی اداکارہ کے منہ سے ایسی باتیں سن کر سونم بہت جذباتی ہو گئیں۔ سونم نے یہ بھی بتایا کہ وہ وحیدہ رحمان کے بہت قریب ہیں اور دونوں فلم دہلی 6 کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے تھے۔

      دہلی-6: سونم نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی اچھے کپڑے پہننے کا اور تیار ہونے کا شوق تھا۔ جب انہوں نے فلم سانوریا اور دہلی-6 کی تھی تو لوگ انہیں کہتے تھے کہ وہ سمیتا پاٹل اور شبانہ اعظمی جیسی نظر آتی ہیں۔



      یہ سبھی اداکارائیں ہیں اسٹائل آئیکان
      سونم کے مطابق، مینا کماری، مدھوبالا، نوتن، سادھنا، شرمیلا ٹیگور، زینت امان اور ریکھا یہ تمام تجربہ کار اداکارائیں اپنے وقت کی اسٹائل آئیکون رہی ہیں اور ان میں سے کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جن کا انداز ہمیشہ منفرد رہا ہے۔ جیسے کی ریکھا۔ سونم نے کہا تھا کہ وہ ریکھا کو بہت پسند کرتی ہیں، کیونکہ انہوں نے سب سے زیادہ بہتری کی ہے۔ وہ اپنا میک اپ خود کرتی ہیں۔ ان کا انداز سب سے منفرد ہے جیسے کہ ان کے بولنے کا انداز، ہاتھوں کی حرکت، ان کی آواز۔ یہ سب انہیں سب سے مختلف اور اسٹائلش بناتے ہیں۔ اسی یا نوے کی دہائی کی بات کریں تو ریکھا ہی ایک ایسی اداکارہ ہیں جو سب سے جدا ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Sushmita Sen On Mahesh Bhatt:جب سیٹ پرسشمیتاکوغصہ دلانے کیلئے مہیش بھٹ نے کردی تھی بے عزتی

      یہ بھی پڑھیں:
      جب پرینکا چوپڑا بن چکی تھیں اسٹار،Arjun Kapoor انہیں بلاتے تھے’میڈم‘

      میل ایکٹر میں بگ بی ہیں سب سے اسٹائلش
      حالانکہ سونم کے اس اسٹائل آئیکون کی فہرست میں بگ بی کا نام بھی شامل ہے۔ سونم خود ایک فیشن آئیکون ہیں لیکن جب ایک انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس کو فیشن آئیکون مانیں گی تو انہوں نے فوراً بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کا نام لیا۔ اس وقت سونم نے کہا تھا کہ وہ ٹوئنٹیس ایچ گروپ میں تھی، اس کے حساب سے اگر اتنی چھوٹی عمر میں انہیں کوئی آئیکان کہے تو اسے سن کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خود پر محنت کرنا اور خود کو سنوارنا اچھا لگتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: