உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سونی رازدان نے پھر شیئر کی بیٹی عالیہ بھٹ اور داماد رنبیر کپور کی نایاب تصاویر، بولیں ’دل کی دھڑکن‘

    عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کی ماں سونی رازدان (Soni Razdan) اپنی بیٹی کی رخصتی کے بعد جذباتی ہوگئی ہیں۔ وہ مسلسل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کی شادی کی نایاب تصاویر کو شیئر کرکے اپنا احساس شیئر کر رہی ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر سے اپنے انسٹا گرام پر رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ایک نایاب تصویر شیئر بھی کی ہیں۔

    • Share this:

      سونی رازدان (Ranbir Kapoor) کے ذریعہ شیئر کی گئی اس نایاب تصاویر میں عالیہ بھٹ-رنبیر کپور کی شادی کے جوڑے میں نظر آرہے ہیں۔ تصاویر میں سونی رازدان دولہا بنی اپنی بیٹی کو ایک نظر دیکھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ وہیں رنبیر کپور کو اپنی لیڈی لو کی پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ بیک گراونڈ میں عالیہ بھٹ کی بہن شاہین بھٹ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

      عالیہ بھٹ کی اس خوبصورت تصویر کو انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے سونی رازدان نے کیپشن میں دل والی ایموجی کے ساتھ لکھا- ’مائی ہارٹ بیٹس‘۔ سونی رازدان کے اس پوسٹ کو مداحوں سے لے کر سیلبس تک پسند کر رہے ہیں اور پاور کپل کو شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فینس سونی رازدان کے کیپشن کو لائک کرتے ہوئے انہیں ’اسٹرانگ مام‘ کہہ رہے ہیں۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Soni Razdan (@sonirazdan)

      عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں ماں سونی رازدان

      واضح رہے کہ سونی رازدان اپنی بیٹی کی شادی کے بعد مسلسل پوسٹ شیئر کر رہی ہیں۔ اس پوسٹ سے پہلے انہوں نے عالیہ بھٹ کی مہندی تقریب اور سنگیت سیریمنی کی تصویر شیئر کی تھی، جس میں عالیہ بھٹ ان کے کندھے پر سر ٹکائے ہوئے ہنس رہی تھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی بیٹی کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک شاندار پوسٹ لکھا تھا۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Soni Razdan (@sonirazdan)

      لکھا تھا ایموشنل کیپشن

      عالیہ بھٹ-رنبیر کپور کی شادی کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا، ’کہتے ہیں کہ جب آپ بیٹی کھوتے ہیں تو ایک بیٹا پاتے ہیں، لیکن میں کہتی ہوں کہ ہم نے ایک شاندار بیٹا پایا ہے۔ ایک پیاری فیملی پائی ہے، ہماری پیاری بیبی گرل یہیں ہمارے ساتھ ہے، رنبیر کپور اور عالیہ، تم دونوں کو نئی شروعات کی مبارکباد۔ اس نئے سفر کے لئے ڈھیر سارا پیار اور خوشیاں۔ تمہاری پیاری ماں۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Soni Razdan (@sonirazdan)

      عالیہ بھٹ کی آنے والی فلمیں

      اسی درمیان عالیہ بھٹ کو لے کر خبریں آرہی ہیں کہ وہ کرن جوہر کی فلم ‘راکی‘ اور ’رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ کے لئے جیسلمیر کے لئے پرواز کرنے والی ہیں۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ رنویر سنگھ لیڈ رول میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ، عالیہ بھٹ اپنے شوہر کے ساتھ ایان مکھرجی کی ’برہماستر‘ میں بھی دکھائی دیں گی۔ فلم اسی سال 9 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے علاوہ امیتابھ بچن، مونی رائے اور ناگا ارجن اکینینی بھی اہم کردار میں ہوں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: