ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ویڈیو: سونو نگم نے خبردار کیا، میوزک انڈسٹری سے بھی آ سکتی ہے خودکشی کی خبر

تقریبا ساڑھے سات منٹ کے اس ویڈیو میں سونو نگم نے بتایا ہے کہ کس طرح سے ایک دو لوگوں نے پوری میوزک انڈسٹری پر اپنا قبضہ جما رکھا ہے

  • Share this:
ویڈیو: سونو نگم نے خبردار کیا، میوزک انڈسٹری سے بھی آ سکتی ہے خودکشی کی خبر
سونو نگم سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد سے لوگ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بالآخر انہوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا۔ سوشل میڈیا میں بالی ووڈ صنعت (Bollywood Industry) میں اقربا پروری کو لے کر آواز اٹھ رہی ہے۔ اس بحث کے بیچ میں گلوکار سونو نگم (Sonu Nigam) نے ایک وی لاگ شئیر کیا ہے جس میں وہ یہ خبردار کرتے نظر آ رہے ہیں کہ سشانت کے بعد میوزک انڈسٹری سے بھی ایسی خبر آ سکتی ہے، کیونکہ جس طرح سے میوزک انڈسٹری میں مافیا سرگرم ہیں۔ ان کے کام کرنے کا طریقہ نئے بچوں کو پریشان کر رہا ہے۔


کئی ہٹ گانے دے چکے سونو نگم (Sonu Nigam) نے سشانت کی موت کے بعد میوزک انڈسٹری (Music Industry) میں نئے گلوکاروں کا حال بیان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والے سونو نگم نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وی لاگ شئیر کیا ہے۔ تقریبا ساڑھے سات منٹ کے اس ویڈیو میں سونو نگم نے بتایا ہے کہ کس طرح سے ایک دو لوگوں نے پوری میوزک انڈسٹری پر اپنا قبضہ جما رکھا ہے اور وہ ہی طئے کرتے ہیں کہ کس سے گانا گوانا ہے اور کس سے نہیں۔


وی لاگ میں سونو نگم نے کہا۔ ’ گڈ مارننگ، نمستے۔ میں نے بہت دنوں سے وی لاگ نہیں کیا۔ اصل میں میرا موڈ نہیں تھا۔ پورا ہندستان کئی طرح کے دباو سے گزر رہا ہے۔ ایک تو ذہنی اور جذباتی دباو، سشانت سنگھ راجپوت کے جانے کے بعد میں۔ دکھ ہونا لازمی بھی ہے، کیونکہ اپنے سامنے ایک جوان زندگی کو جاتے ہوئے دیکھنا آسان نہیں ہے۔ کوئی بہت سخت ہی ہو گا جسے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہو۔ اس کے علاوہ ہندستان اور چین کے بیچ جو چل رہا ہے جس میں ہندستان کے بیس جوان جو گھنٹوں لڑنے کے بعد تڑپ تڑپ کر مرے ہیں۔ میں ایک ہندستانی ہوں لیکن اس سے بھی زیادہ ایک انسان ہوں آپ کی طرح‘۔




 




View this post on Instagram




 

You might soon hear about Suicides in the Music Industry.


A post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial) on





انہوں نے آگے کہا ’ میں اس وی لاگ سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں، خاص کر میوزک انڈسٹری سے۔ کیونکہ آج سشانت سنگھ راجپوت مرا ہے۔ ایک اداکار مرا ہے۔ کل کو آپ کسی گلوکار کے بارے میں بھی ایسا سن سکتے ہیں یا پھر کسی میوزک کمپوزر کے بارے میں بھی یا کسی گیت کار کے بارے میں سن سکتے ہیں۔ کیونکہ میوزک انڈسٹری کا جو ماحول ہے ہمارے ملک میں، فلموں سے بڑا مافیا میوزک انڈسٹری میں ہے بدقسمتی سے۔ یہاں جو نئے بچے آئے ہیں ان کے لئے بہت مشکل ہے۔ میں سب سے بات کرتا ہوں۔ کتنے لڑکے۔ لڑکیاں مجھ سے اس بارے میں بات کرتے ہیں۔ وہ بچے ہیں، پریشان ہیں‘‘۔
First published: Jun 19, 2020 09:10 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading