உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سونو نگم کے ساتھ بیٹا اور بیوی ہوئے کوویڈ-19 پازیٹیو، بولے-’ڈرنے والی کوئی بات نہیں ہے‘

    اپنے بیوی مدھوریما اور بیٹے نیوان کے ساتھ سونو نگم۔ (فائل تصویر)

    اپنے بیوی مدھوریما اور بیٹے نیوان کے ساتھ سونو نگم۔ (فائل تصویر)

    سونو نگم (Sonu Nigam) نے خود کے کورونا پازیٹیو ہونے کی جانکاری ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے تقریباً 3 منٹ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ دوبئی میں ہیں اور کورونا سے جنگ (Sonu Nigam Corona Positive)لڑ رہے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی:کورونا وائرس (Coronavirus) ایک بار پھر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری کے کئی ہستیاں کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ کچھ لوگوں نے اس کو شکست دے دی ہے تو کچھ لوگ ابھی بھی اس سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ اپنی سریلی آواز کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے مشہور گلوکار سونو نگم کورونا پازیٹیو(Sonu Nigam Covid 19 Positive) پائے گئے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر(Social Media) ایک ویڈیو شیئر کر کے اس بات کی جانکاری دی ہے۔ سونو نگم کے ساتھ اُن کا بیٹا نیوان نگم (Neevan Nigam)، بیوی مدھوریما نگم (Madhurima Nigam) کو بھی کورونا ہوگیا ہے۔

      سوشل میڈیا پر شیئر کیا ویڈیو
      سونو نگم (Sonu Nigam) نے خود کے کورونا پازیٹیو ہونے کی جانکاری ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے تقریباً 3 منٹ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ دوبئی میں ہیں اور کورونا سے جنگ (Sonu Nigam Corona Positive)لڑ رہے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial)





      نئے سال کی مبارکباد کے ساتھ دی یہ خبر
      سونو نگم نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے، اُس میں لکھا ہے - ’آپ سبھی کو نئے سال کی مبارکباد۔ میں کوویڈ پازیٹیو ہوں۔ کافی لوگوں کو یہ بات پتہ ہے اور کافی لوگوں کو نہیں پتہ، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ مجھے نہیں لگ رہا ہے کہ میں کوویڈ پازیٹیو ہوں۔ میں دبئی میں ہوں، مجھے انڈیا آنا تھا، کیونکہ بھونیشور میں مجھے پرفارم کرنا تھا اور سوپر سنگر سیزن 3 کا شوٹ بھی کرنا تھا۔ لیکن اب میں نے کورونا کا ٹسٹ کروایا، تو میں پازیٹیو پایا گیا، لیکن مجھے اُمید ہے کہ میں دھیرے دھیرے ٹھیک ہوجاوں گا۔ میں نے کتنی بار وائرل اور گلے خراب میں کنسرٹ کیے ہیں اور اُس سے تو یہ کافی بہتر ہے۔ کوویڈ پازیٹیو ہوں لیکن میں مر نہیں رہا ہوں، میرا گلا بھی چل رہا ہے یعنی میں ٹھیک ہوں۔ ڈرنے والی کوئی بات نہیں ہے۔ لیکن مجھے برا لگ رہا ہے کہ بہت نقصان ہوا ہے۔ میری جگہ باقی سنگر پہنچے ہیں۔‘

      فیملی کے کن لوگوں کو ہوا کورونا
      سونو نگم نے آخر میں بتایا کہ اُں کی بیوی مدھوریما نگم اور بیٹا نیوان بھی کورونا پازیٹیو ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’میرا بیٹا، میری بیوی اور میری بیوی کی بہن سبھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ ہم ہیپی کورونا پازیٹیو فیملی ہے۔‘ آپ کو بتادیں کہ سونو نگم پچھلے دیڑھ مہینے سے لگاتار کنسرٹ اور شوٹنگ کررہے تھے، جس وجہ سے وہ اپنی فیملی سے بھی نہیں ملے ہیں۔ اب کوویڈ پازیٹیو ہونے کے بعد وہ دبئی میں ہی فیملی کے ساتھ کوارنٹائن ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: