سونو سود نے کی گریجویٹ چائے والی کی مدد، کہا-اب کوئی نہیں ہٹائے گا دکان
سونو سود نے کی گریجویٹ چائے والی کی مدد، کہا-اب کوئی نہیں ہٹائے گا دکان
پٹنہ میں چائے کا اسٹال چلانے والی پرینکا گپتا کی مدد کے لیے بالی ووڈ ایکٹر سونو سود نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔ سونو سود نے بتایا کہ اب پرینکا کی چائے کی دکان کوئی نہیں ہٹائے گا۔
بہار کے شہر پٹنہ میں چائے کا اسٹال چلانے والی پرینکا گپتا کی مدد کے لیے بالی ووڈ ایکٹر سونو سود نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔ سونو سود نے بتایا کہ اب پرینکا کی چائے کی دکان کوئی نہیں ہٹائے گا۔ حال ہی میں پٹنہ میونسپل کارپوریشن نے اینٹی اینکروچمنٹ کمپین کے تحت پرینکا کی چائے کی دکان کو سیز کرلیا تھا۔ اس کے بعد پرینکا نے اپنا ویڈیو بنا کر شیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ اسے بار بار پریشان کیا جارہا ہے، جس سے وہ اپنا بزنس نہیں چلا پارہی ہے۔
سونو سود نے دی جانکاری
سونو سود نے اب پرینکا گپتا کی مدد کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، پرینکا کی چائے کی دکان کے یے جگہ کا انتظام کردیا گیا ہے۔ اب پرینکا کو وہاں سے کوئی نہیں ہٹائے گا۔ بہار آکر جلد ہی آپ کے ہاتھ کی چائے پیتے ہیں۔ جئے ہند۔
وائرل ہوا تھا پرینکا کا ویڈیو ویڈیو میں پرینکا گپتا نے کہا تھا، ’میں نے بہار میں کچھ الگ کرنے کے بارے میں سوچا اور لوگ بھی مجھے سپورٹ کر رہے تھے، لیکن یہ بہار ہے اور یہاں خواتین کی حالت کچن تک ہی محدود ہے۔ لڑکیوں کو آگے بڑھنے کا حق نہیں ہے۔ پٹنہ میں اور بھی کئی اسٹال ہیں۔ یہاں کئی ناجائز کام جاری ہیں۔ شراب بیچی جارہی ہے، لیکن اگر کوئی لڑکی اپنا بزنس چلانے کے بارے میں سوچتی ہے، تو اسے بار بار پریشان کیا جاتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔