اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Celebs Education:سونوسود نے انجینئرنگ تو سنیل شیٹی نے ہوٹل مینجمنٹ میں حاصل کی ڈگری، جانیے کتنے تعلیم یافتہ ہیں بالی ووڈ کے یہ ستارے

    Bollywood Celebs Education: مانا جاتا ہے کہ اپنے فلمی کیرئیر کی وجہ سے ہندی سنیما کے اداکار اپنی پڑھائی کو اتنی اہمیت نہیں دیتے جتنی انہیں دینی چاہیے لیکن اداکار سنیل شیٹی، ابھیشیک بچن، شاہد کپور اور سونو سود پڑھائی میں اتنے ہی کامیاب ہیں جتنے وہ فلم انڈسٹری میں ہیں۔

    • Share this:
      Bollywood Celebs Education: ایسا مانا جاتا ہے کہ اپنے فلمی کیرئیر کی وجہ سے ہندی سنیما کے اداکار اپنی پڑھائی کو اتنی اہمیت نہیں دیتے جتنی انہیں دینی چاہیے لیکن اداکار سنیل شیٹی، ابھیشیک بچن، شاہد کپور اور سونو سود پڑھائی میں اتنے ہی کامیاب ہیں جتنے وہ فلم انڈسٹری میں ہیں۔

      سنیل شیٹی
      11اگست1961 کو پیدا ہوئے سنیل شیٹی کا نام ہندی سینما میں کامیاب اداکاروں میں لیا جاتا ہے۔ ان کے فلمی سفر کی شروعات فلم بلوان سے ہوئی تھی اور اس کے بعد کئی ایک ہٹ فلمیں دے کر وہ انڈسٹری کے اسٹار بن گئے۔ سنیل شیٹی صرف ایکٹنگ میں ہی نہیں بلکہ پڑھائی لکھائی میں بھی ماہر رہے ہیں۔ سنیل شیٹی نے ممبئی کے ایچ آر کالج سے ہوٹل مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

      ابھیشک بچن
      ابھیشیک بچن نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم ریفیوجی سے کیا۔ ابھیشیک فلم انڈسٹری میں اتنے کامیاب نہیں ہوپائے جتنے ان کے والد امیتابھ بچن ہوئے۔ حالانکہ ابھیشیک پڑھائی کے معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ انہوں نے اپنی تعلیم بہت سے اسکولوں سے حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے سب سے پہلے سوئٹزرلینڈ کے ایگلون کالج گئے۔ اس کے بعد انہوں نے بوسٹن یونیورسٹی میں آرٹس کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی لیکن وہ وہاں اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکے اور ممبئی لوٹ آئے۔

      شاہد کپور
      شاہد کپور اداکار پنکج کپور کے ہاں پیدا ہوئے۔ شاہد نے 2003 میں فلم عشق وشق سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور جلد ہی وہ بالی ووڈ کے کامیاب اداکار بن گئے۔ شاہد نے اڑتا پنجاب، حیدر اور جب وی میٹ جیسی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ شاہد نے چوتھی کلاس تک دہلی میں تعلیم حاصل کی اور پھر مزید تعلیم کے لیے ممبئی چلے گئے۔ انہوں نے ممبئی کے میٹھی بائی کالج سے گریجویشن مکمل کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Urfi Javed Video:فوائل پیپر کی ڈریس کہنے والوں پر بھڑکی عرفی جاوید، کہی یہ بات

      یہ بھی پڑھیں:
      Ranbir Kapoor And Shraddha Kapoor:ایک بار پھر فلم کے سیٹ سے لیک ہوئی رنبیر-شردھا کی تصویر

      سونو سود
      اپنی بہترین شخصیت اور اپنی خدمت خلق کے لیے مشہور اداکار سونو سود، نے 2002 میں آئی فلم شہید اعظم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ سونو نے اپنی تعلیم پنجاب کے موگا سے حاصل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے یشونت راؤ چوہان کالج آف انجینئرنگ، ناگپور سے الیکٹرانک انجینئرنگ میں گریجویشن کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: