مشہور اداکارہ سنجنا گلرانی نے پہلی مرتبہ پہنا حجاب! کریں گی عمرہ، دبئی جانے سے پہلے بنایا ویڈیو، دیا یہ خاص پیغام

مشہور اداکارہ سنجنا گلرانی نے پہلی مرتبہ پہنا حجاب! کریں گے عمرہ، دبئی جانے سے پہلے بنایا ویڈیو، دیا یہ خاص پیغام

مشہور اداکارہ سنجنا گلرانی نے پہلی مرتبہ پہنا حجاب! کریں گے عمرہ، دبئی جانے سے پہلے بنایا ویڈیو، دیا یہ خاص پیغام

Sanjjanaa Galrani Umrah: تمل ، تیلگو، کنڑ اور ملیالم فلموں میں کام کرچکیں اداکارہ سنجنا گلرانی مکہ مکرمہ کے سفر پر جارہی ہیں ۔ وہ پہلی مرتبہ عمرہ کریں گی ۔ انہوں نے اس سے وابستہ ایک پوسٹ بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کی ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    ممبئی : تمل ، تیلگو، کنڑ اور ملیالم فلموں میں کام کرچکیں اداکارہ سنجنا گلرانی مکہ مکرمہ کے سفر پر جارہی ہیں ۔ وہ پہلی مرتبہ عمرہ کریں گی ۔ انہوں نے اس سے وابستہ ایک پوسٹ بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کی ہے ۔ پوسٹ میں انہیں حجاب پہنے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ اپنے عمرہ کو لے کر اپنا جوش بیان کررہی ہیں ۔ سنجنا کا حجاب پہننا اور مکہ جانا نیٹیزنس کو پسند نہیں آرہا ہے ۔ کئی لوگ ان کے ہندو سے مسلمان بننے سے خوش نہیں ہیں ۔

    سنجنا گلرانی جو ایک ہندو کنبہ میں پیدا ہوئی ہیں ۔ سینڈل ووڈ ڈرگس ریکیٹ میں پکڑے جانے کے بعد انہوں نے مذہب تبدیل کرلیا اور عزیز پاشا نام کے ایک ڈاکٹر سے شادی کرلی ۔ سنجنا اس کے بعد سے ہی لوگوں کے نشانے پر رہی ہیں ۔ شادی کے تین سالوں کے بعد سنجنا نے پہلی مرتبہ حجاب پہنے اپنی جھلک دکھائی ہے۔ سنجنا نے ویڈیو پوسٹ کے ساتھ ایک طویل نوٹ بھی لکھا ہے۔



    سنجنا گلرانی نے لکھا: مجھے یہ شیئر کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میں پہلی مرتبہ روحانی سفر پر مکہ اور مدینہ جارہی ہوں، جہاں میں عمرہ کروں گی ۔ میرے شوہر عزیز پاشا، میرے بیٹے الارک پاشا اور میرے بھتیجوں کے ساتھ ۔ میں جب تین سال پہلے ان پریشانیوں میں گھری ہوئی تھی، تب میں اس مذہب اور روحانیت کی جانب بڑھی تھی ۔ میں نے اللہ سے وعدہ کیا تھا ۔

    یہ بھی پڑھئے: اب ایسی ڈریس پہن کر پروگرام میں پہنچ گئیں اداکارہ عرفی جاوید، چونک گئے سبھی، کہہ ڈالی ایسی بات


    یہ بھی پڑھئے: 'آپ نے اپنی ورجینیٹی کب کھوئی؟'، جب اس مشہور اداکارہ سے پوچھا گیا ذاتی سوال، دیا یہ بڑا جواب


    سنجنا گلرانی نے مزید لکھا: میں نے منت مانگی تھی کہ اگر میں کوئی غیر ملکی سفر کروں تو سب سے پہلے اپنے شوہر کے ساتھ تمہارے گھر ہی جاوں گی ۔ اس سے پہلے میں بیرون ملک اپنی فیملی کے ساتھ کہیں اور کبھی بھی چھٹیوں یا سفر پر نہیں گئی تھی ۔ میرے ذاتی فیصلے پر کوئی نفرت نہ پھیلائے ۔ میں سبھی مذاہب کا یکساں طور پر احترام کرتی ہوں ۔ میں ان لوگوں کا احترام کرتی ہوں جو مجھے میرا کام بغیر زبردستی کرنے دیں گے۔

    سنجنا گلرانی نے مزید لکھا: میں نہیں چاہتی کہ میرے مذہب منتخب کرنے کے اس فیصلہ کا ایشو بنایا جائے اور گفتگو کی جائے ۔ میرے بارے میں فیصلہ کریں یا رائے دیں۔ نہ تو میں یا میرا کنبہ اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتا ۔ میں پیدائش سے ایک ہندو فیملی سے آتی ہوں، میں نے ایک عیسائی اسکول میں تعلیم حاصل کی ہے اور میں نے اسکول کے دوران 12 سال تک عیسائی پرارتھنا کی ہے۔ پھر میں اسلام سے انسپائر ہوئی اور میں نے اپنے شوہر سے شادی کرلی ، جو ایک مسلم شخص ہیں ۔ ڈاکٹر عزیز پاشا اور میں پرسکون زندگی جی رہی ہوں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: