ہوم » نیوز » اسپورٹس

بی جے پی لیڈر نے کہا:، وراٹ کوہلی اصلی دیش بھکت، بیوی انوشکا شرما کو دیں طلاق: جانیں پورا معاملہ

ویب سیریز پاتال لوک(Pataal Lok) کے ‌کچھ متنازعہ کنٹینٹ پر یوپی کے ایک ایم ایل اے نند کشور گجر نے انوشکا شرما کے خلاف بغیر اجازت ان کی تصویر کا استعمال کرنے کیلئے شکایت درج کرائی ہے۔

  • Share this:
بی جے پی لیڈر نے کہا:، وراٹ کوہلی اصلی دیش بھکت، بیوی انوشکا شرما کو دیں طلاق: جانیں پورا معاملہ
ویب سیریز پاتال لوک(Pataal Lok) کے ‌کچھ متنازعہ کنٹینٹ پر یوپی کے ایک ایم ایل اے نند کشور گجر نے انوشکا شرما کے خلاف بغیر اجازت ان کی تصویر کا استعمال کرنے کیلئے شکایت درج کرائی ہے۔

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما (Anushka Sharma)  نے بطور پروڈیوسر بھی دھوم مچا رکھی ہے۔ ان کی ویب سیریز پاتال لوک(Pataal Lok)  سرخیاں بٹور رہی ہے۔ دم دار کہانی کے ساتھ ساتھ یہ سیریز اس تنازعات کی وجہ سے بھی چرچا میں ہے۔ ویب سیریز کے ‌کچھ متنازعہ کنٹینٹ  پر یوپی کے ایک ایم ایل اے نند کشور گجر نے انوشکا شرما کے خلاف بغیر اجازت ان کی تصویر کا استعمال کرنے کیلئے شکایت درج کرائی ہے۔ اتنا ہی نہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق نند کشور نے کہا کہ ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) دیش بھکت ہیں۔ پاتال لوک بنانے کے لئے انوشکا شرما کو انہیں طلاق دینا چاہئے۔ یقینی طور پر ان کا اس میں کوئی کردار نہ ہوگا۔


نند کشور کا کہنا ہے کہ ویب سیریز میں متنازعہ کنٹینٹ کو لیکر انوشکا پر کارروائی ہونی چاہئے۔ اس سے پہلے راوکا کے تحت کارروائی کرنے کی مانگ کو لیکر کہا کپ پاتال لوک ویب سیریز میں بال کرشن واجپئی نام کے مجرم سے تعلقات رکھنے والے لیڈڑ کے ساتھ ایک مارگ کا افتتاح کرتے ہوئے ان کی اور دیگر بی جے پی لیڈران کی تصویر کو دکھایا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایم ایل اے ہیں اور ان کی اجازت کے بغیر ان کی تصویر کا استعمال کیا گیا ہے۔ نیوز روم پوسٹ سے بات کرتے ہوئے نندکشور نے کہا کہ ملک سے کوئی بڑا نہیں ہے۔ ورات کوہلی ملک کیلئے کھیلتے ہیں اور دیش بھکت بھی ہیں۔ انہیں انوشکا کو فورا طلاق دینا چاہئے۔


وہیں دوسری جانب پاتال لوک (Pataal Lok) میں اپنی دمدار ایکٹنگ سے پولیس والے کے کردار میں جے دیپ اہلاوت  (Jaideep Ahlawat)  سرخیوں میں ہیں۔ ملک کی اسٹار پہلوان ببیتا فوگاٹ  (Babita Phogat) بھی ان کی دمدار اداکاری کی فین ہوگئیں اور انہوں نے ٹویٹ کرکے انوشکا شرما کو اس کیلئے شکریہ اداکہا۔

First published: May 27, 2020 07:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading