ہوم » نیوز » اسپورٹس

وراٹ کوہلی پر چلائیں بیوی انوشکا شرما، بولیں اے کوہلی چوکا مار نہ، کیا کرہا ہے: ویڈیو نے مچایا ہنگامہ

کرکٹ (cricket) کے میدان سے دور شوہر وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کیلئے کی گئی بیوی انوشکا شرما (Anushka Sharma) اس کوشش کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

  • Share this:
وراٹ کوہلی پر چلائیں بیوی انوشکا شرما، بولیں اے کوہلی چوکا مار نہ، کیا کرہا ہے: ویڈیو نے مچایا ہنگامہ
وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما ۔

کوروناوائرس  (Coronavirus)  کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے  سبب عام سے لیکر بالی ووڈ اسٹار ہوں یا کرکٹرس سبھی گھر میں قید ہیں۔ اس دوران کرکٹرس ہو یا بالی ووڈ اسٹارس سبھی سوشل میڈیا پر ایکٹو ہو گئے ہیں اور کچھ نہ کچھ شیئر کررہے ہیں۔ بات کریں اگر کرکٹرس کی تو وہ میدان اور اسٹیڈیم کو کتنا یاد کررہے ہیں وہ انوشکا شرما (Anushka Sharma)  کے انسٹاگرام پوسٹ سے ثابت ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں انوشکا شرما(Anushka Sharma)   زور۔زور سے چیخ کر ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli)  کو کہہ رہی ہیں کہ "اے کوہلی چوکا مار نہ"، کیا کررہا ہے۔ انوشکا کے منھ سے ایسی زبان سن کر پاس میں بیٹھے وراٹ کوہلی (Virat Kohli)  نے عجیب سا ردعمل دیا۔ حالانکہ انہوں نے کچھ کہا تو نہیں، مگر ان کو  تھوڑا عجیب لگ رہا تھا۔


انوشکا نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس کا بھی انکشاف کیا کہ آخر وہ کوہلی کو ایسے کیوں اکسا رہی تھیں۔ انوشکا نے لکھا کہ انہیں لگتا ہے ان دنوں وراٹ کولی کرکٹ (cricket) کو بہت زیادہ یاد کررہے ہیں کیونکہ میدان پر لاکھوں فینس کا انہیں پیار ملتا ہے۔ انوشکا نے کہا کہ وراٹ کو ایک خاص طرح کے مداح کو بھی خاص طور سے یاد کرنا چاہئے۔ اسی وجہ سے انہوں نے کوہلی کو ایسا تجربہ کرایا۔




کرکٹ (cricket) کے میدان سے دور شوہر وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کیلئے کی گئی بیوی انوشکا شرما (Anushka Sharma) اس کوشش کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔
کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے  جس کی وجہ سے کرکٹرس بھی میدان سے دور ہوگئے ہیں۔ کرکٹرس کو میدان سے دور ہوئے تقریبا ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا ہے۔
First published: Apr 17, 2020 11:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading