ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سری دیوی کی سرکاری اعزاز سے آخری رسوم کی ادائیگی فڑنویس کی ایماء پر کی گئی

معروف اداکارہ سری دیوی کی آخری رسوم سرکاری اعزاز سے ان کے پدم شری ہونے کی وجہ سےادا نہیں کی گئیں بلکہ وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے اس معاملہ میں اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری اعزاز کا حکم دیا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 31, 2018 03:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سری دیوی کی سرکاری اعزاز سے آخری رسوم کی ادائیگی فڑنویس کی ایماء پر کی گئی
سری دیوی اپنے رشتہ دار موہت مارواہ کی شادی میں شامل ہونے کے لئے دبئی گئی تھیں، وہیں اچانک ان کا انتقال ہو گیا۔

ممبئی۔ معروف اداکارہ سری دیوی کی آخری رسوم سرکاری اعزاز سے ان کے پدم شری ہونے کی وجہ سےادا نہیں کی گئیں بلکہ وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے اس معاملہ میں اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری اعزاز کا حکم دیا تھا۔ اس معاملہ میں ایک آر ٹی آئی کارکن انیل گگلی کی طلب کردہ معلومات سے انکشاف ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ فڑنویس کی نگرانی میں پروٹوکول شعبہ جوکہ انتظامیہ عامہ محکمہ نے اس کی اطلاع فراہم کی ہے۔


عام طور پر یہ قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ سری دیوی کو سرکاری اعزاز ان کے پدم شری ہونے کے سبب دیا جارہا ہے، لیکن یہ انکشاف ہوا ہے کہ فڑنویس کی ایماء پر ایسا کیا گیا۔جبکہ ہر ایک پدم شری کو یہ اعزاز نہیں دیا جاتا ہے۔ سرکاری اعزاز کے تحت لاش کو ترنگے میں لپیٹ دیا جاتا ہے اور مختلف شخصیات کے عہدے کے مطابق گن فائرکیے جاتے ہیں۔ اطلاع کے مطابق وزیراعلیٰ کےدفتر سے 25 فروری کو حکم دیا گیا اور 26 فروری کو سرکاری طور پرممبئی کے کلکٹراور پولیس کمشنر کو زبانی حکم دیا گیا۔


دراصل صرف پدم شری، پدم بھوشن یا دیگر اعزازیافتہ کو سرکاری طور پررسومات ادا نہیں کی جاتی ہیں ۔ سابق صدور، وزیراعظم، مرکزی وزیر اور سابق وزیراعلیٰ کو سرکاری اعزاز دیا جاتا ہے، لیکن دیگر شخصیات کو سرکاری اعزاز دینے کا اختیار ریاست کے وزیراعلیٰ کو ہوتا ہے۔ اس طرح مہاراشٹر میں شیوسینا سربراہ بال ٹھاکرے، بوہرہ روحانی پیشوا سیدنا محمد برهان الدین، سنیئر صحافی مظفرحسین اور امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر بی کے گوئل کی آخری رسومات سرکاری اعزاز سے انجام دی گئی تھیں۔

First published: Mar 31, 2018 03:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading