உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انل کپور نےلندن میں 20 دن کیا تھا سری دیوی کا انتظار، یش چوپڑا کے رشتے دار کےگھر رہنا پڑا تھا

    انل کپور نےلندن میں 20 دن کیا تھا سری دیوی کا انتظار، یش چوپڑا کے رشتے دار کےگھر رہنا پڑا تھا

    انل کپور نےلندن میں 20 دن کیا تھا سری دیوی کا انتظار، یش چوپڑا کے رشتے دار کےگھر رہنا پڑا تھا

    فلم ’لمحے‘ کی شوٹنگ کے لئے ٹیم کو بغیر شوٹنگ کے لندن میں رہنا پڑا تھا، جبکہ انل کپور کی کئی فلمیں انڈیا میں لٹکی ہوئی تھی۔

    • Share this:
      یش چوپڑا (Yash Chopra) کی شاندار فلموں میں سے ایک ’لمحے‘ (Lamhe) فلم کے 30 سال پورے ہوچکے ہیں۔ 1991 میں ریلیز ہوئی اس آئیکونک فلم میں انل کپور (Anil Kapoor) اور سری دیوی (Sridevi) لیڈ اداکار تھے۔ ان کے علاوہ وحیدہ رحمن (Waheeda Rehman) اور انوپم کھیر  (Anupam Kher) بھی اہم کردار میں تھے۔ یش چوپڑا کی ایکسپریمنٹل فلم کے 30 سال پورے ہونے پر انل کپور نے سوشل میڈیا پر فلم کا حصہ ہونے پر خوشی ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ فلم کی شوٹنگ سے جڑی پرانی یادوں کو بھی شیئر کیا۔ اس فلم میں سری دیوی نے شاندار اداکاری دکھائی تھی۔

      انل کپور نے ’لمحے‘ کے دنوں کی یادیں شیئر کرتے ہوئے میڈیا سے بتایا کہ ’کبھی کبھی آپ کا ارادہ کسی فلم کے تئیں اچھا ہوتا ہے، تو یہ ہمیشہ آپ سے کچھ ڈیمانڈ کرتا ہے۔ میں نے فلمساز اور اسکرپٹ کو لے کر اپنے کمٹمنٹ کو پورا کرنے کے لئے بہت قربانی پیش کی ہے‘۔ سری دیوی کو یاد کرتے ہوئے انل کپور نے کہا کہ جب ہم اس فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے تو سری دیوی کے والد کی موت ہوگئی تھی۔ تب یش جی نے مجھ سے لندن میں ہی رکنے کی گزارش کی تھی۔ مجھے ممبئی میں دو فلموں کی شوٹنگ کرنی تھی، خاص طور پر میرے خود کے پروڈکشن ’روپ کی رانی چوروں کا راجا‘ کی شوٹںگ کرنی تھی، ایسے میں ساری تاریخ منسوخ کرنی پڑی تھی۔ ہمارا فائننشیلی بہت نقصان ہوگیا تھا، یہ سب کمٹمنٹ پورا کرنے کے چکر میں ہوا تھا‘۔

      انل کپور بتاتے ہیں کہ ’لمحے‘ فلم کی شوٹنگ کے لئے ٹیم کو بغیر شوٹنگ کے لندن میں رہنا پڑا تھا، جبکہ انل کپور کی کئی فلمیں انڈیا میں لٹکی ہوئی تھی۔ 20 دن تک بغیر کام کے رکا رہا۔ ہم ہوٹل میں نہیں بلکہ یش جی کے ایک دوست کے گھر رکا تھا، کیونکہ ہوٹل میں رہنا کافی مہنگا تھا۔ باقی یونٹ بھی ایک دوسرے کے رشتہ دار کے گھر ٹھہری تھی، اس طرح ہم نے پیسے بچائے۔ جب سری دیوی لوٹیں، تب ہم نے اپنا لندن والا شیڈول پورا کیا۔

      انل کپور نے ’لمحے‘ کے 30 سال پورے ہونے پر خوش ہوتے ہوئے انسٹا گرام پر فلم سے جڑے تصویر شیئر کرکے لکھا یش چوپڑا کے بیسٹ ’لمحے‘...

      anil kapoor
      (تصویر کریڈٹ: anilskapoor/Instagram)


      ’لمحے‘ فلم کی کہانی میں ویرین (انل کپور) پلوی (سری دیوی) کو دیکھ کر دل دے بیٹھتا ہے اس سے شادی کرنا چاہتا ہے، لیکن پلوی سدھارتھ کو پیار کرتی ہے۔ پلوی اور سدھارتھ کی شادی ہو جاتی ہے اور دونوں کی ایک ایک کار حادثے میں موت ہوجاتی ہے۔ پلوی کی چھوٹی سی بیٹی کی پرورش کی ذمہ داری ویرین لے لیتا ہے، لیکن پلوی کی بیٹی پوجا (سری دیوی) بڑی ہوکر ویرین سے ہی پیار کرنے لگتی ہے، لیکن ویرین اتنی چھوٹی پوجا کے پیار کو قبول نہیں کرتا ہے، بعد میں ہیپی اینڈنگ ہوتی ہے۔ فلم جب ریلیز ہوئی تو فلاپ ڈکلیئرکردیا گیا تھا، لیکن بعد میں فلم کو کئی ایوارڈ ملے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: