ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سری دیوی کو نہیں پڑا تھا دل کا دورہ، نشہ میں بگڑا توازن اور باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی موت

نئی دہلی۔ دبئی پولیس کی طرف سے سری دیوی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ان کے کنبہ کو سونپ دی گئی ہے اور اس رپورٹ کے مطابق، سری دیوی کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سری دیوی کو نہیں پڑا تھا دل کا دورہ، نشہ میں بگڑا توازن اور باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی موت
سری دیوی کے اہل خانہ کو یہ رپورٹ دے دی گئی ہے اور اب ان کا جسد خاکی کیمیکل لیپ کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

نئی دہلی۔ دبئی پولیس کی طرف سے سری دیوی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ان کے کنبہ کو سونپ دی گئی ہے اور اس رپورٹ کے مطابق، سری دیوی کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق، سری دیوی کو دل کا دورہ نہیں پڑا تھا۔ سری دیوی کے جسم میں الکحل کی کچھ مقدار پائی گئی ہے۔ ملی معلومات کے مطابق، شراب کے اثر سے سری دیوی کا توازن بگڑ گیا جس کے مدنظر وہ ٹب میں گر گئیں اور ڈوبنے کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔


پہلے مانا جا رہا تھا کہ سری دیوی کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔ کہا جا رہا تھا کہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد وہ ٹب میں گر گئیں اور ان کی موت ہو گئی۔ حالانکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ سری دیوی کو دل کا دورہ پڑا ہی نہیں تھا۔


سری دیوی کے اہل خانہ کو یہ رپورٹ دے دی گئی ہے اور اب ان کا جسد خاکی کیمیکل لیپ کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی پوری ہونے کے بعد ان کے جسد خاکی کو کنبہ کو سپرد کر دیا جائے گا۔ ان کا خاندان اور ہندوستانی سفارت خانہ ان کے جسد خاکی کو جلد از جلد ہندوستان واپس لانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔


ساری کاغذی کارروائی پوری ہو جانے اور سری دیوی کے پاسپورٹ کو منسوخ کر دئیے جانے کے بعد ان کے خاندان کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا اور اس کے بعد آج دیر رات تک سری دیوی کا جسد خاکی دبئی سے ممبئی لے آیا جائے گا۔
First published: Feb 26, 2018 05:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading