உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی وی اداکارہ سرشٹی روڑے نہ گھر کی رہیں نا گھاٹ کی، فلم کے لئے چھوڑ دی ٹی وی، اب نہیں مل رہا ہے کام

    ایکس بگ باس کنٹسٹنٹ سرشٹی روڑے (Srishty Rode) ان دنوں برے وقت سے گزر رہی ہیں۔ سرشٹی روڑے تین سالوں سے ٹی وی کی دنیا سے غائب ہیں۔ ’بگ باس 12‘ میں آنے کے بعد سے سرشٹی روڑے نے کسی بھی ٹی وی شو میں کام نہیں کیا ہے۔

    ایکس بگ باس کنٹسٹنٹ سرشٹی روڑے (Srishty Rode) ان دنوں برے وقت سے گزر رہی ہیں۔ سرشٹی روڑے تین سالوں سے ٹی وی کی دنیا سے غائب ہیں۔ ’بگ باس 12‘ میں آنے کے بعد سے سرشٹی روڑے نے کسی بھی ٹی وی شو میں کام نہیں کیا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: ٹی وی اداکارہ اور سابق بگ باس کنٹسٹنٹ سرشٹی روڑے (Srishty Rode) ان دنوں برے دور سے گزر رہی ہیں۔ سرشٹی روڑے گزشتہ تین سالوں سے ٹی وی کی دنیا سے غائب ہیں۔ ’بگ باس 12‘ میں آنے کے بعد سے سرشٹی روڑے نے کسی بھی ٹی وی شو میں کام نہیں کیا ہے۔ اب سرشٹی روڑے اپنی بالی ووڈ فلم ’گبرو گینگ‘ کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے فلم کے لئے ٹی وی انڈسٹری چھوڑ دی تھی۔ اب نہ وہ ٹی وی میں کام کر رہی ہیں اور نہ ہی ان کی فلم ریلیز ہو رہی ہے، ایسے میں وہ کافی مایوس ہیں۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Srishty Rode (@srishtyrode24)






      فلم کے ریلیز نہ ہونے سے سرشٹی روڑے (Srishty Rode) کا دل ٹوٹ گیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے دل کا حال بیاں کیا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے سرشٹی روڑے نے بتایا کہ کس طرح سے فلم میں کام کرنے کے لئے انہوں نے اپنا ایک سال برباد کر دیا۔ سرشٹی روڑے نے کہا، ’بگ باس 12 سے باہر آنے کے بعد میں نے گبرو گینگ نام کی ایک فلم سائن کی تھی۔ میں نے اس فلم کے لئے شوٹنگ بھی کی ہے، لیکن آج تک کسی نے بھی اس فلم کا نام بھی نہیں سنا۔ میں نے اپنا پورا 2019 اس فلم کی شوٹنگ میں برباد کر دیا۔ میری فلم اب ریلیز نہیں ہو پارہی ہے۔ میری فلم دوبارہ ریلیز ہونے کی تاریخ آگے بڑھ رہی ہے۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Srishty Rode (@srishtyrode24)






      سرشٹی روڑے نے مزید کہا، ’مجھے خود بھی نہیں معلوم کہ میری فلم کس دن ریلیز ہوگی۔ اب میں کام کرنا چاہتی ہوں، لیکن کورونا وائرس مجھے روک رہا ہے۔ میرے کئی پروجیکٹ منسوخ ہوچکے ہیں۔ میں ہمیشہ بے وقوفوں والے کام کرتی ہوں۔ مجھے اس طرح سے ٹی وی سے لمبا بریک نہیں لینا چاہئے تھا۔ مجھے جو ٹھیک لگا، میں نے کیا۔ اب میں ٹی وی میں کام کرنا چاہتی ہوں۔ میں نے کچھ لوگوں سے کام پانے کے سلسلے میں ملاقات کی ہے‘۔

      حال ہی میں سرشٹی روڑے (Srishty Rode) نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے سرجری کروائی ہے۔ سرشٹی روڑے سلمان خان (Salman Khan) کے شو بگ باس سیزن 12 میں کنٹسٹنٹ کے طور پر حصہ لے کر سرخیوں میں آگئی تھیں، لیکن شو ختم ہونے کے بعد بھی وہ اپنے افیئر کی وجہ سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: