اپنا ضلع منتخب کریں۔

    باکس آفس پر ’پٹھان‘ کی دہاڑ جاری، شاہ رخ کی فلم نے دنیا بھر میں کی 600 کروڑ روپے کی کمائی

    باکس آفس پر ’پٹھان‘ کی دہاڑ جاری، شاہ رخ کی فلم نے دنیا بھر میں کی 600 کروڑ روپے کی کمائی

    باکس آفس پر ’پٹھان‘ کی دہاڑ جاری، شاہ رخ کی فلم نے دنیا بھر میں کی 600 کروڑ روپے کی کمائی

    پٹھان نے آج زیادہ ریکارڈ بنائے ہیں، کیونکہ یہ 300 کروڑ روپے کے این بی او سی بیرئیر کو توڑنے والی سب سے تیز ہندی فلم بن گئی ہے

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      شاہ رخ خان، جان ابراہم اوردیپیکا پڈوکون اسٹارر فلم ’پٹھان‘ گھریلو اور بیرون ملک کے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کمائی کررہی ہے۔ پٹھان نے صرف چھ دنوں میں دنیا بھر میں قریب 600 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ سدھارتھ آنند کے ڈائریکشن میں بنی یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔ پٹھان ورلڈ باکس آفس پر بہت بڑی ہٹ فلم کے طور پر ابھری ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)





      آج ہندوستان اور بیرون ملک میں کتنی ہوئی کمائی
      پٹھان نے اپنے چھٹے دن ہندوستان میں 26.50 کروڑ روپے (ہندی-25.50 روپے، باقی دیگر زبانوں میں-ایک کروڑ روپے) درج کیے، جس سے ہندوستان میں فلم کی کمائی 32 کروڑ ہوگئی۔ چھٹے دن اوورسیز گراس 16 کروڑ روپے ہے۔ صرف چھ دنوں میں پٹھان نے اکیلے غیر ملکی سیکٹرس میں 27.56 ملین ڈالر (224.6 کروڑ روپے) درج کیے ہیں، جب کہ ہندوستان میں کلیکشن 307.25 (ہندی-296.50 کروڑ روپے، ڈب-10.75 کروڑ روپے) ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)






      اس سے پہلے، فلم پٹھان کی زبردست کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کی  تھی، جس میں فلم کی پوری ٹیم موجود تھی ۔ شاہ رخ خان پہلی مرتبہ فلم پٹھان کی کامیابی پر بولتے نظر آئے ۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ سنیما، میڈیا سب نے بہت اچھے سے فلم کو سپورٹ کیا ۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ ۔ فلم پٹھان کی حمایت کرنے کیلئے ہم سبھی ناظرین اور میڈیا کے بہت شکرگزار ہیں ۔

      یہ بھی پڑھیں:
      فروری میں نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی فلموں اور سیریز کی نوٹ کرلیں تاریخ

      یہ بھی پڑھیں:
      ’مرڈر مسٹری2‘ میں جینفر انسٹن نے پہنا منیش ملہوترا کا لہنگا، اداکارہ کے دیسی لُک کی تعریف

      اسپائی یونیورس کی سبھی فلمیں ہٹ
      پٹھان نے آج زیادہ ریکارڈ بنائے ہیں، کیونکہ یہ 300 کروڑ روپے کے این بی او سی بیرئیر کو توڑنے والی سب سے تیز ہندی فلم بن گئی ہے اور وبا کے بعد سے 300 کروڑ روپے کی کمائی کرنے والی پہلی ہندی فلم بن گئی۔ یش راج فلمس کے اسپائی یونیورس کی سبھی فلمیں ’ایک تھا ٹائیگر‘، ٹائیگر زندہ ہے، وار اورپٹھان ہٹ ثابت ہوئی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: