உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sushant Singh Rajput Suicide case: این سی بی کی پوچھ گچھ میں ریا چکرورتی نےمانا- سشانت کے لئے شووک سے منگواتی تھی ڈرگس

    این سی بی کی پوچھ گچھ میں ریا چکرورتی نےمانا- سشانت کے لئے شووک سے منگواتی تھی ڈرگس

    این سی بی کی پوچھ گچھ میں ریا چکرورتی نےمانا- سشانت کے لئے شووک سے منگواتی تھی ڈرگس

    Sushant Singh Rajput Death Case: سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں این سی بی نے اتوار کو اداکارہ ریا چکرورتی سے تقریباً ساڑھے 6 گھنٹے پوچھ گچھ کی۔ این سی بی پیر کو بھی ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ کرے گی، جس کے لئے اس نے ریا چکرورتی کو سمن جاری کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Death Case) کی موت سے جڑے نشیلی اشیا کے معاملے کی جانچ کے سلسلے میں ڈرگس کنٹرول بیورو (Narcotics Control Bureau) نے اتوار کو اداکارہ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) سے پوچھ گچھ کی۔ این سی بی (NCB) کی پوچھ گچھ میں ریا چکرورتی نے سشانت کیس میں بڑے انکشاف کئے۔ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) نے این سی بی کو بتایا کہ وہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے لئے اپنے بھائی شووک چکرورتی (Shauwik Chakraborty) سے ڈرگس منگواتی تھیں۔ ریا چکرورتی نے بتایا کہ باسط ان کے گھر آتا تھا اور ان کا بھائی شووک، باسط سے ہی سشانت سنگھ کے لئے ڈرگس خریدتا تھا۔ ذرائع نے اتوار کو پوچھ گچھ کے بعد یہ جانکاری دی۔ این سی بی نے اتوار کو ریا چکرورتی سے تقریباً ساڑھے چھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ این سی بی نے ریا چکرورتی کو کل ایک بار پھر سے پوچھ گچھ کے لئے سمن جاری کیا ہے۔

      ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) نے این سی بی کو بتایا کہ وہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے لئے اپنے بھائی شووک چکرورتی (Shauwik Chakraborty) سے ڈرگس منگواتی تھیں۔
      ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) نے این سی بی کو بتایا کہ وہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے لئے اپنے بھائی شووک چکرورتی (Shauwik Chakraborty) سے ڈرگس منگواتی تھیں۔


      این سی بی اس معاملے میں ریا چکرورتی کے چھوٹے بھائی شووک چکرورتی، راجپوت کے ہاوس مینیجر سیموئل مرانڈا اور راجپوت کے پرائیویٹ اسٹاف کے رکن دیپیش ساونت کو اس معاملے میں پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ ایجنسی نے اس معاملے میں کچھ اور لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ معاملے میں سشانت سنگھ راجپوت کے گھر پر کام کرنے والے دیپیش نے بھی اہم انکشافات کئے ہیں۔ این سی بی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ دیپیش ساونت 5 بار چرس اور گانجا لینے کے لئے گیا تھا۔ این سی بی کے مطابق دیپیش کو یہ کام ریا چکرورتی اور شووک چکرورتی نے کرنے کے لئے کہا تھا۔ شووک چکرورتی کے کہنے پر دیپیش 17 مارچ 2020 کو سیموئل مرانڈا کے ساتھ 5 گرام گانجا لینے کے لئے باندرہ گیا تھا۔ یہ گانجا پہلے سے گرفتار ملزم زید نے دیپیش کو دیا تھا۔

      بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Death Case) کی موت سے جڑے نشیلی اشیا کے معاملے کی جانچ کے سلسلے میں ڈرگس کنٹرول بیورو کی تفتیش جاری ہے۔
      بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Death Case) کی موت سے جڑے نشیلی اشیا کے معاملے کی جانچ کے سلسلے میں ڈرگس کنٹرول بیورو کی تفتیش جاری ہے۔


      جون کے پہلے ہفتے میں بھی خریدا تھا 100 گرام گانجا

      اس کے بعد 17 اپریل، 2020 کو ریا چکرورتی اور شووک کے کہنے پر دیپیش نے ماونٹ بلینک عمارت کے پاس کیزان نامی ملزم سے 10 گرام چرس لیا تھا۔ یکم مئی کو شووک نے واٹس اپ کے ذریعہ دیپیش کو Dwyane نام کے ایک شخص سے گانجا لینے کے لئے کہا تھا، ساتھ ہی اس کا نمبر بھی شیئر کیا تھا۔ 2 مئی کو ایک بار پھر دیپیش نے (Dwyane Drug Peddler) سے 50 گرام گانجا رسیو کیا تھا۔ جون کے پہلے ہفتے میں دیپیش نے رشی کیش پوار کے ڈلیوری بوائے سے بھی 100 گرام گانجا رسیو کیا تھا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: