உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Stars Slapping Incident:سلمان سے لے کر شاہ رخ تک، جب غصے پر قابو نہیں رکھ پائے تھے یہ بڑے ستارے

    اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پائے تھے یہ اسٹارس اور رسید کردیا تھا کواسٹارس کو طمانچہ!

    اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پائے تھے یہ اسٹارس اور رسید کردیا تھا کواسٹارس کو طمانچہ!

    Stars Slapping Incident: بعض اوقات کچھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہنستے کھیلتے ان اسٹارس کو غصہ آجاتا ہے۔ اس ہائی ٹمپر کی وجہ سے کچھ ستاروں نے اپنے ساتھی اداکاروں پر ہی ہاتھ اٹھا لیے تھے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی ستاروں کے بارے میں بتائیں گے۔

    • Share this:
      Stars Slapping Incident:بالی ووڈ ستارے اپنے مختلف انداز کی وجہ سے مشہور ہیں۔ عام طور پر شوٹنگ کے سیٹ پر ان ستاروں کو بہت انجوائے کرتے دکھایا جاتا ہے لیکن بعض اوقات کچھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہنستے کھیلتے ان اسٹارس کو غصہ آجاتا ہے۔ اس ہائی ٹمپر کی وجہ سے کچھ ستاروں نے اپنے ساتھی اداکاروں پر ہی ہاتھ اٹھا لیے تھے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی ستاروں کے بارے میں بتائیں گے۔

      محمود اور راجیش کھنہ
      سوپر سٹار راجیش کھنہ ہمیشہ سے اپنی دیر کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کی تاخیر سے ناراض اداکار و ہدایت کار محمود نے فلم جنتا حوالدار کے سیٹ پر کاکا کو زور دار تھپڑ مار دیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق محمود نے ان سے کہا کہ آپ اپنے گھر کے ہوں گے سوپر اسٹار، میں نے فلم کے لئے آپ کو پورا پیسہ دیا ہے اور آپ کو فلم پوری کرنی ہی پڑے گی۔ اس کے بعد فلم کی شوٹنگ پوری ہوئی۔

      سلمان خان اور سبھاش گھئی
      میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بار سبھاش گھئی نے سلمان خان کے جوتے پر ٹوائلٹ کردیا تھا۔ اس واقعے پر بالی ووڈ کے دبنگ خان کا پارا ایسا چڑھ گیا کہ انہوں نے سبھاش گھئی کو ایک زوردار تھپڑ رسید کردیاتھا۔ تاہم بعد میں دونوں نے ایک دوسرے سے صلح کر لی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Urfi Javedکا ایک ایکٹر نے برے وقت میں دیا پورا ساتھ، عید پر عرفی نے ادا کیا شکریہ

      یہ بھی پڑھیں:
      Saif Kareena:جب اکشے کوپتہ چلی تھی سیف-کرینہ کے افیئرکی بات،تب کھلاڑی نے دی تھی یہ صلاح!

      شاہ رخ خان اور شریش کندر
      میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان(Farah Khan) کے شوہر شریش کندر (Shirish Kunder) ایک پارٹی میں شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan)کی فلم را ون(Ra One) کا مذاق اڑا رہے تھے۔ کافی دیر تک جھیلنے کے بعد شاہ رخ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے شریش کندر کو سب کے سامنے زوردار تھپڑ رسید کردیا۔ یہ واقعہ فلمی گلیاروں میں موضوع بحث بن گیا تھا۔ آپ کو بتادیں کہ فلم را ون باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں کر پائی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: