உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گزربسر کے لئے کارخانے میں کام کرتے تھے نصیرالدین شاہ، 14سال کی عمر میں شروع کردی تھی ایکٹنگ

    نصیرالدین شاہ نے کامیابی سے پہلے خوب کی تھی جدوجہد۔

    نصیرالدین شاہ نے کامیابی سے پہلے خوب کی تھی جدوجہد۔

    The Struggle of Actor Naseeruddin Shah: نصیرالدین شاہ نے ہندوستانی فلموں کے ساتھ ساتھ کئی غیر ملکی فلموں میں بھی اپنی زبردست اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی بڑی خاصیت یہ ہے کہ انہوں نے جو کردار کیا اسے امر کر دیا۔

    • Share this:
      The Struggle of Actor Naseeruddin Shah:اداکار نصیرالدین شاہ، جنہوں نے منڈی، مہرہ، پار اور اے ویڈنسڈے جیسی کئی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، ان کا شمار فلمی دنیا کے لیجنڈ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ نصیر الدین شاہ کافی محنت کے بعد اس مقام تک پہنچے ہیں۔ اداکاری کے آغاز کے دوران نصیرالدین شاہ مالی تنگی کے باعث زری کی ایک فیکٹری میں کام کیا کرتے تھے۔ اس سے وہ اپنی روزی کماتے تھے کیونکہ وہ اداکاری سے زیادہ کما نہیں سکتے تھے۔

      کارخانے میں کام
      نصیر الدین شاہ محنت میں کبھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے۔ جس دور میں انہوں نے فلموں میں کام کرنا شروع کیا، وہاں زیادہ کمائی نہیں ہوپاتی تھی۔ جس کی وجہ سے نصیر الدین نے زری فیکٹری میں کام کرنا شروع کر دیا۔ اس محنت سے انہوں نے دو وقت کی روٹی کا انتظام کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تجربہ کار اداکار نے تاج ہوٹل میں بیل بوائے کی نوکری کے لیے بھی درخواست دی تھی۔



      اپنی اسی محنت اور لگن کی وجہ سے نصیر الدین شاہ آج بالی ووڈ کا بڑا نام ہیں۔ یہ بات شاید ہی آپ کو معلوم ہو کہ نصیر الدین شاہ نے 14 سال کی عمر سے تھیٹر میں اداکاری شروع کر دی تھی۔ اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے انہوں نے فلم فیئر اور نیشنل ایوارڈ سمیت کئی بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے۔ ان کے بہترین کام کو دیکھتے ہوئے حکومت ہند نے انہیں پدم شری اور پدم بھوشن سے بھی نوازا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      جبSalman Khanنے اس اداکارہ کوبتایااپنے لئے پرفیکٹ دلہن،اداکارہ نے کہا-وہ مذاق کر رہے ہونگے

      یہ بھی پڑھیں:
      TVکی’سنسکاری بہو’سئی‘نے شیئر کیا فوٹو شوٹ کا ویڈیو، ماڈرن اوتار میں آئی نظر

      نصیرالدین شاہ نے ہندوستانی فلموں کے ساتھ ساتھ کئی غیر ملکی فلموں میں بھی اپنی زبردست اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی بڑی خاصیت یہ ہے کہ انہوں نے جو کردار کیا اسے امر کر دیا۔ فلم مہرہ میں جندال کے کردار کی طرح منڈی میں ڈنگرو کا کردار اور پار میں نورنگیہ کا رول۔ نصیر الدین شاہ کے ایسے کئی کردار لوگوں کے ذہنوں میں بس گئے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: